خطبات مسرور (جلد 4۔ 2006ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 524 of 713

خطبات مسرور (جلد 4۔ 2006ء) — Page 524

خطبات مسرور جلد چهارم 524 اے میرے رب العزت امت محمدیہ کی اصلاح فرما۔پھر ایک ہے اے ازلی ابدی خدا مجھے زندگی کا شربت پلا۔“ 66 خطبہ جمعہ 13 اکتوبر 2006 ء ( بدر جلد6 نمبر 14 مورخہ 4 را پریل 1907ء۔الحکم جلد 11 نمبر 12 مورخہ 10 /اپریل 1907 صفحہ 1۔تذکرہ صفحہ 600۔ایڈیشن چہارم) پھر مئی 1906ء کا الہام ہے رَبِّ فَرِّقَ بَيْنَ صَادِقٍ وَّ كَاذِب۔یعنی اے میرے خدا صادق اور کا ذب میں فرق کر کے دکھلا۔“ احکام جلد 10 نمبر 20 مؤرخہ 10 / جون 1906 ء۔حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 411 حاشیہ تذکرہ صفحہ 532 ایڈیشن چہارم) آجکل مختلف جگہوں پر دنیا میں مسلمان ملکوں میں ملاں بھی بڑا تیز ہوا ہوا ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بارے میں ایسے نازیبا اور گھٹیا الفاظ استعمال کئے جاتے ہیں کہ ان کو سن کر سینہ چھلنی ہو جاتا ہے۔یہ دعا بہت کرنی چاہئے کہ اللہ تعالیٰ یا تو ان کو عقل دے یا پھر ایسا واضح فرق دکھلائے اور ان کو اپنے انجام تک پہنچائے کہ جو دوسروں کے لئے بھی عبرت بن جائیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ اے ہمارے رب ہمیں ہمارے گناہ بخش دے اور ہماری آزمائشیں اور تکالیف دور کر دے اور ہمارے دلوں کو ہر قسم کے غم سے نجات دے دے اور ہمارے کاموں کی کفالت فرما اور اے ہمارے محبوب ہم جہاں بھی ہوں ہمارے ساتھ ہو اور ہمارے نگوں کو ڈھانپے رکھ اور ہمارے خطرات کو امن میں تبدیل کر دے۔ہم نے تجھی پر بھروسہ کیا ہے اور اپنا معاملہ تیرے سپرد کر دیا ہے۔دنیا و آخرت میں تو ہی ہمارا آقا ہے اور تو سب رحم کرنے والوں سے زیادہ رحم کرنے والا ہے۔اے رب العالمین میری دعا قبول فرما۔“ ( ترجمه از عربی عبارت تحفہ گولڑویہ ، روحانی خزائن جلد 17 صفحہ 182 ) مسلمانوں کے جو بڑے بڑے علماء ہیں، سردار بنے پھرتے ہیں ان کو مخاطب کر کے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ اے مسلمانوں کے شیوخ اور رہنماؤ گواہ رہو کہ میں تمہارے لئے اللہ تعالیٰ کی جناب میں اپنے ہاتھ پھیلائے ہوئے اس سے تمہارے لئے ہدایت طلب کرتا ہوں۔اے میرے رب! اے میرے رب! میری قوم کے بارہ میں میری دعا اور میرے بھائیوں کے بارہ میں میرے تضرعات کوسن۔میں تیرے نبی خاتم النبیین و شفیع المذنین ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کا واسطہ دے کر عرض کرتا ہوں۔اے میرے رب! انہیں ظلمات سے اپنے نور کی طرف نکال اور دوریوں کے صحراء سے اپنے حضور میں لے آ۔اے میرے رب ! ان لوگوں پر رحم کر جو مجھ پر لعنت ڈالتے ہیں اور اپنی ہلاکت سے اس قوم کو بچا جو میرے دونوں ہاتھ کاٹنا چاہتے ہیں۔ان کے دلوں کی جڑوں میں ہدایت داخل فرما۔ان کی خطاؤں kh5-030425