خطبات مسرور (جلد 4۔ 2006ء) — Page 523
523 خطبہ جمعہ 13 /اکتوبر 2006 ء خطبات مسرور جلد چهارم رَبَّنَا لَا تَجْعَلْنَا طُعْمَةً لِلْقَوْمِ الظَّالِمِيْنَ۔اے ہمارے رب ہمیں ظالم قوم کی خوراک نہ بنا۔“ البشریٰ مرتبہ حضرت پیر سراج الحق صاحب صفحہ 53۔تذکرہ صفحہ 684 ایڈیشن چہارم) رَبِّ أَرِنِي كَيْفَ تُحْيِ الْمَوْتَى رَبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ مِنَ السَّمَاءِ، رَبِّ لَا تَذَرْنِي فَرْدًا وَ أَنْتَ خَيْرُ الْوَارِثِينَ، رَبِّ أَصْلِحْ أُمَّةَ مُحَمَّد، رَبَّنَا افْتَحْ بَيْنَنَا وَ بَيْنَ قَوْمِنَا بِالْحَقِّ وَ أَنْتَ خَيْرُ الْفَاتِحِيْنَ (تحفه بغداد، روحانی خزائن جلد 7 صفحه 25 اے میرے رب مجھے دکھلا کہ تو کیونکر مردوں کو زندہ کرتا ہے، اے میرے رب مغفرت فرما اور آسمان سے رحم کر ، اے میرے رب مجھے اکیلا مت چھوڑ اور تو خیر الوارثین ہے، اے میرے رب امت محمدیہ کی اصلاح کر۔اے ہمارے رب ہم میں اور ہماری قوم میں سچا فیصلہ کر دے اور تو سب فیصلہ کرنے والوں سے بہتر ہے۔“ يَا رَبِّ يَارَبِّ انْصُرْ عَبْدَكَ وَاخْذُلْ اَعْدَانَكَ إِسْتَجِبْنِى يَا رَبِّ اسْتَجِبْنِي إِلَامَ يُسْتَهْزَأُ بِكَ وَ بِرَسُولِكَ۔وَحَيَّامَ يُكَذِبُوْنَ كِتَابَكَ وَيَسُبُّوْنَ نَبِيَّكَ بِرَحْمَتِكَ اسْتَغِيْثُ يَا حَيُّ يَا قَيُّوْمُ يَا مُعِيْنُ - آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد 5 صفحہ 569) اے میرے رب اپنے بندہ کی نصرت فرما اور اپنے دشمن کو ذلیل ورسوا کر۔اے میرے رب میری دعاسن اور اسے قبول فرما۔کب تک تجھ سے اور تیرے رسول سے تمسخر کیا جائے گا اور کس وقت تک یہ لوگ تیری کتاب کو جھٹلاتے اور تیرے نبی کے حق میں بدکلامی کرتے رہیں گے۔اے ازلی ابدی ، اے مددگار خدا میں تیری رحمت کا واسطہ دے کر تیرے حضور فریاد کرتا ہوں۔گزشتہ کچھ عرصے سے مغرب میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کے بارے میں یا قرآن کریم کے بارے میں یا اسلام کے بارے میں مستقل کوئی نہ کوئی شوشہ چھوڑتے رہتے ہیں۔تو اس کے لئے ان دنوں میں خاص طور پر بہت دعا کریں، اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو عقل دے اور ان کے شر سے بچائے۔پھر الہام ہے ” يَا حَيُّ يَا قَيُّوْمُ بِرَحْمَتِكَ أَسْتَغِيْتُ إِنَّ رَبِّي رَبُّ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ - اے جی اے قیوم میں تیری رحمت سے مدد چاہتا ہوں۔یقیناً میرا رب آسمان اور زمین کا رب ہے۔“ (الحکم جلد 3 نمبر 22 مورخہ 23/جون 1899 صفحہ 8۔تذکرہ صفحہ 297 ایڈیشن چہارم) امت مسلمہ کے لئے دعا کریں کہ رَبِّ أَصْلِحْ أُمَّةَ مُحَمَّدٍ۔براہین احمدیہ۔روحانی خزائن جلد نمبر 1 صفحہ 266۔تذکرہ صفحہ 37 ایڈیشن چہارم) kh5-030425