خطبات مسرور (جلد 4۔ 2006ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 456 of 713

خطبات مسرور (جلد 4۔ 2006ء) — Page 456

خطبات مسرور جلد چہارم 456 خطبہ جمعہ 08 ستمبر 2006 دن خواب میں دیکھا کہ ایک فرشتہ آیا ہے۔اس نے آپ کا سینہ چاک کیا۔پھیپھڑے نکال کر دکھائے جو بالکل گل سڑ چکے تھے۔پھر ان کو پھینک دیا اور ان کی بجائے صحیح و سالم پھیپھڑے رکھ دیئے۔اس رؤیا کے بعد آپ تندرست ہو گئے۔اور کئی سال عمر پائی۔اور طبعی موت سے وفات پائی۔تاریخ احمدیت لاہور۔صفحہ 158 ) حضرت خلیفہ اسی الاول کا واقعہ ہے کہ 1909 ء کے موسم برسات میں ایک دفعہ قادیان میں لگا تار آٹھ روز بارش ہوتی رہی۔جس سے قادیان کے بہت سے مکانات گر گئے۔حضرت نواب محمد علی خان صاحب مرحوم نے یہاں سے باہر ایک نئی کوٹھی تعمیر کی تھی وہ بھی گر گئی۔آٹھویں یا نویں دن حضرت خلیفہ امسیح الاول نے ظہر کی نماز کے بعد فرمایا کہ میں دعا کرتا ہوں آپ سب لوگ آمین کہیں۔دعا کرنے کے بعد آپ نے فرمایا کہ میں نے آج وہ دعا کی ہے جو حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ساری عمر میں صرف ایک دفعہ کی تھی۔یہ دعا بارش کے بند ہونے کی تھی۔دعا کے وقت بارش بہت زور سے ہورہی تھی۔اور اس کے بعد بارش بند ہوگئی اور عصر کی نماز کے وقت آسمان بالکل صاف تھا اور دھوپ نکلی ہوئی تھی۔اصحاب احمد جلد ہشتم صفحہ 71 طبع اول 1960ء مطبوعہ ربوہ ) ان بزرگوں کی قبولیت دعا کے بے شمار واقعات ہیں اور یہ سلسلہ آج تک اللہ تعالیٰ نے جاری فرمایا ہوا ہے۔آج بھی ہم دیکھتے ہیں، ہمارے مبلغین بھی میدان عمل میں دیکھتے ہیں اور دوسرے خدام سلسلہ کے ساتھ بھی اللہ تعالیٰ نے یہ سلوک روا رکھا ہوا ہے کہ ان کی دعاؤں کو قبولیت کا شرف بخشتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے تعلق کی وجہ سے اللہ تعالیٰ احمدیوں کو قبولیت دعا کے نشانات دکھاتا ہے۔جیسا کہ ہم دیکھ بھی چکے ہیں۔اللہ تعالیٰ اپنے وعدے کے مطابق حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ و السلام کو بھی ایسے لوگ عطا فرما تا رہا ہے اور فرما رہا ہے جو ستاروں کی طرح چمکتے ہوئے لوگوں کی ہدایت کا باعث بنتے رہے ہیں اور بن رہے ہیں۔چنانچہ اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو ایک نظارہ جماعت کے ایسے برگزیدہ لوگوں کے بارے میں دکھایا تھا جس کا ذکر کرتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ : میں نے دیکھا کہ رات کے وقت میں ایک جگہ بیٹھا ہوں ( رات کا وقت ہے میں ایک جگہ بیٹھا ہوں ) اور ایک اور شخص میرے پاس ہے۔تب میں نے آسمان کی طرف دیکھا تو مجھے نظر آیا بہت سارے ستارے آسمان پر ایک جگہ جمع ہیں۔تب میں نے ان ستاروں کو دیکھ کر اور انہی کی طرف اشارہ کر کے کہا۔آسمانی بادشاہت پھر معلوم ہوا کہ کوئی شخص دروازے پر ہے اور کھٹکھٹاتا ہے۔جب میں نے کھولا تو معلوم ہوا کہ ایک سودائی ہے جس کا نام میراں بخش ہے۔اس نے مجھ سے مصافحہ کیا اور اندر آ گیا۔اس