خطبات مسرور (جلد 4۔ 2006ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 413 of 713

خطبات مسرور (جلد 4۔ 2006ء) — Page 413

خطبات مسرور جلد چهارم 413 (34) خطبه جمعه 25 /اگست 2006 اللہ تعالیٰ کی صفت مجیب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی قبولیت دعا کی روشنی میں گزشتہ سو سال سے زائد عرصے سے مخالفین کی انتہائی کوششوں بلکہ بعض حکومتوں کی کوششوں کے باوجود حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جماعت کی ترقی۔۔۔یہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی دعائیں ہی ہیں جو آج تک قبولیت کا شرف پا رہی ہیں اور ان کے پیچھے یقینا وہ دعائیں بھی ہیں جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اس مسیح و مہدی کے لئے کی ہیں فرموده مؤرخہ 25 /اگست 2006 ء (25 رظہور 1385 ھش ) مسجد بیت الفتوح لندن۔برطانیہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا: جیسا کہ گزشتہ سے پہلے خطبہ میں میں نے کہا تھا کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ اس زمانے میں ہمیں اللہ تعالیٰ نے اپنے اس پیارے مسیح و مہدی کو مانے کی توفیق عطا فرمائی جو اللہ تعالیٰ کے محبوب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے عاشق صادق ہیں اور جس نے آج اپنے آقا و مطاع کی پیروی میں ہمیں دعائیں کرنے کے طریقے اور سلیقے سکھائے۔اپنی دعاؤں کی قبولیت کے نشانات دکھا کر اللہ تعالیٰ کی ہستی پر یقین کامل اور