خطبات مسرور (جلد 4۔ 2006ء) — Page 412
خطبات مسرور جلد چہارم 412 خطبہ جمعہ 18/اگست 2006 چلے جانے کی کوشش کرتے چلے جائیں۔اللہ تعالیٰ سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے خطبہ ثانیہ کے دوران فرمایا :۔گزشتہ جمعہ میں نے امریکہ کے دورہ کے بارے میں کہا تھا کہ دعا کریں اور امریکہ کی جماعت کو بھی اس بارے میں کہا تھا۔تو دنیا کی مختلف جگہوں سے، ملکوں سے احمدیوں کے خطوط فیکسیں آئیں ، جنہوں نے اپنی خوا ہیں لکھیں اور پریشانی کے اظہار کئے۔اور ساروں کے یہی مشورے تھے کہ نہ جائیں اور پھر امریکہ والوں نے بھی بڑا سوچ کے یہ فیصلہ کیا، کچھ واضح طور پر تو نہیں کیا، لیکن دونوں طرف کی آپشن دے دی کہ آئیں بھی اور نہ بھی آئیں۔بہر حال پھر میں نے یہی فیصلہ کیا کہ فی الحال نہ جایا جائے۔وہاں سے بہت سارے لوگوں نے مجھے انفرادی طور پر بھی لکھا ہے۔تو بہر حال پچھلے دودنوں سے جو واقعات ہو رہے ہیں وہ بھی یہی ظاہر کرتے ہیں کہ نہ جانے کا فیصلہ ٹھیک ہی ہوا ہے۔پھر اللہ تعالیٰ کسی اور موقع پر انشاء اللہ بہتر حالات فرمائے گا تو چلے جائیں گے۔دوسرے میں ایک یہ بات کرنا چاہتا تھا کہ دنیا سے خاص طور پر پاکستان سے جلسے کے دنوں میں مبارکباد کے اور جلسے کی کامیابی کے بہت سارے خطوط آئے ہیں۔ہماری ڈاک کی ٹیم کوشش تو یہ کر رہی ہے کہ ان کے جواب دیئے جائیں لیکن ان کی تعداد کوئی تقریباً 30,25 ہزار ہے اور جہاں تک میرا سوال ہے میں تو دستخط کر دیتا ہوں، تھکتا نہیں ہوں لیکن جواب لکھنے مشکل ہیں۔اس لئے ہو سکتا ہے کہ سب کو جواب نہ پہنچیں۔تو اس پیغام کے ذریعہ سے میں سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔دعا کرتے رہیں کہ اللہ تعالیٰ آئندہ بھی ہمیشہ احمدیت کی ترقی کے نظارے ہمیں دکھاتا رہے اور اپنی تائید و نصرت کے جلوے دکھائے اور اپنی حفاظت اور پناہ میں ہم سب کو ر کھے۔