خطبات مسرور (جلد 4۔ 2006ء) — Page 287
خطبات مسرور جلد چہارم 287 خطبہ جمعہ 09 جون 2006ء اپنی عاقبت کے لئے ان کو برداشت کرنا پڑتا ہے اور اس صبر کا ثواب بھی ہے۔ایک روایت میں آتا ہے کہ آنحضر تصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص اپنے حاکم سے نا پسندیدہ بات دیکھے وہ صبر کرے کیونکہ جو نظام سے بالشت بھر جدا ہوا اس کی موت جاہلیت کی موت ہوگی۔(بخارى كتاب الأحكام باب السمع وطاعة الامام ما لم تكن معصية حديث نمبر 1444) | پس اس جاہلیت کی موت سے بچنے کے لئے اور اللہ تعالیٰ کا رحم حاصل کرنے کے لئے اطاعت ضروری ہے۔اللہ تعالیٰ ہر احمدی کو جہالت سے بچاتے ہوئے ہدایت پر قائم رکھے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں اطاعت پوری ہو تو ہدایت پوری ہوتی ہے۔ہماری جماعت کے لوگوں کو خوب سن لینا چاہئے اور خدا تعالیٰ سے توفیق طلب کرنی چاہئے کہ ہم سے کوئی ایسی حرکت نہ ہو۔اب خدا تعالیٰ کے فضل کے بغیر کچھ حاصل نہیں ہوسکتا۔اس لئے آپ نے فرمایا کہ خدا تعالیٰ کے آگے جھکو اور اس سے دعا مانگو، اس سے توفیق طلب کرو کہ وہ اس انا نیت کوختم کرے اور صحیح اطاعت کی روح پیدا کرے۔پھر آپ فرماتے ہیں: ” غرض صحابہ کی سی حالت اور وحدت کی ضرورت اب بھی ہے۔کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اس جماعت کو جو مسیح موعود کے ہاتھ سے تیار ہورہی ہے اُسی جماعت کے ساتھ شامل کیا ہے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تیار کی تھی اور چونکہ جماعت کی ترقی ایسے ہی لوگوں کے نمونوں سے ہوتی ہے اس لئے تم جو مسیح موعود کی جماعت کہلا کر صحابہ کی جماعت سے ملنے کی آرزو رکھتے ہو اپنے اندر صحابہ کا رنگ پیدا کرو۔اطاعت ہو تو ویسی ہو۔باہم محبت اور اخوت ہو تو ویسی ہو۔غرض ہر رنگ میں ، ہر صورت میں تم وہی شکل اختیار کرو جو صحا بہ کی تھی“۔الحکم جلد 5 نمبر 5 مورخہ 10 فروری 1901 ء صفحہ 2) اور صحابہ کی اطاعت کا کیا حال تھا۔اس کی ایک مثال میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔بہت دفعہ سن چکے ہیں۔وہ نظارہ اپنے سامنے رکھیں جب شراب کی حرمت کا حکم آیا تو کچھ صحابہ بیٹھے شراب پی رہے تھے جب اعلان کرنے والے نے اعلان کیا تو ایک صحابی اٹھے اور ایک سوٹی لے کر شراب کے مٹکوں کو تو ڑنا شروع کر دیا۔کسی نے کہا جا کے پتہ تو کر لو کہ اصل میں حکم کیا ہے، واضح ہے بھی یا نہیں۔آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بھی ہے کہ نہیں۔تو انہوں نے کہا: نہیں، جوسُن لیا پہلے اس پر عمل کرو۔یہی اطاعت ہے۔اس کے بعد پتہ کر لینا کہ کیا اصل حکم تھا۔تو یہ جذبہ ہے جو ہر ایک کو پیدا کرنا ہوگا۔یہ نہیں کہ ہمیں علیحدہ طور پر کچھ کہیں گے تو تب ہم عمل کریں گے ورنہ نہیں۔kh5-030425