خطبات مسرور (جلد 4۔ 2006ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 209 of 713

خطبات مسرور (جلد 4۔ 2006ء) — Page 209

خطبہ جمعہ 28 / اپریل 2006 ء 209 (17) خطبات مسرور جلد چہارم خلافت کے نظام کی برکت سے آپ تبھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں جب حقیقی معنوں میں مکمل طور پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کرنے والے ہوں فرمودہ مورخہ 28 /اپریل 2006 ء(28 رشہادت 1385 ھش ) صووا ( جزائر نجی) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کا یہ شکر و احسان ہے کہ آج مجھے دنیا کے اس خطے اور ملک سے بھی براہ راست خطبہ دینے کی توفیق عطا فرما رہا ہے۔دنیا کا یہ حصہ دنیا کا آخری کنارہ کہلاتا ہے، یہ سب جانتے ہیں۔اس لحاظ سے اللہ تعالیٰ ہمیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے کئے گئے وعدے کا ایک اور طرح سے نظارہ کروا رہا ہے۔ایک تو وہ نظارے ہیں جو اللہ تعالیٰ نے ہمیں دکھائے اور دکھا رہا ہے کہ دنیا کے کناروں تک آپ کی تبلیغ اور آپ کا پیغام ہم ایم ٹی اے کے ذریعہ سے پہنچتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔اور 2005 ء کے جلسہ قادیان اور اس سال کے شروع میں دو خطبات جمعہ اور ایک خطبہ عید الاضحیٰ بھی قادیان۔براہ راست نشر ہوئے۔اللہ تعالیٰ نے مجھے وہاں سے خطبات دینے کی توفیق دی جو ایم ٹی اے کے ذریعہ سے جیسا کہ میں نے کہا دنیا کے کناروں تک پہنچے۔اور آج جیسا کہ میں نے کہا نبی کے اس شہر سے جو ( نجی کا ہی ) ایک دوسرا شہر ہے اور دنیا کا آخری کنارہ ہے یہ خطبہ دے رہا ہوں۔تو ایک لحاظ سے ہم یہی سمجھتے ہیں kh5-030425