خطبات مسرور (جلد 4۔ 2006ء) — Page 196
خطبات مسرور جلد چہارم 196 خطبہ جمعہ 14/ اپریل 2006 ء پہنچانے کی توفیق ملے۔اس کا اظہار خط کے ان الفاظ سے ہوتا ہے۔حضرت مولوی صاحب لکھتے ہیں کہ : ”حضرت اقدس آپ کے اخلاص اور محبت اور خدا داد فہم رسا سے بہت خوش ہوئے اور آپ کے حق میں دعا فرماتے ہیں کہ خدا تعالیٰ آپ کو دینی اور دنیاوی برکت دے۔اور آپ کے ہدایت اور تبلیغ سے بہتوں کو فائدہ دے اور ایک جماعت کے قلوب کو اس سلسلے کی طرف متوجہ کرے آمین۔تو اس خط میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے احمدیت کا پیغام پہنچانے کی طرف بھی توجہ دلائی ہے۔پس یہ میدان بھی ایسا ہے جس میں ہر احمدی کو معتین پروگرام بنا کر جت جانا چاہئے۔آج دنیا کی حالت اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ اس کو صحیح راستے کی تعین کر کے دکھائی جائے صحیح راستہ بتایا جائے اور جو روحانی بارشیں اور فضل اور روحانی پانی کی نہریں اللہ تعالیٰ نے آپ پر نازل کی ہیں اور آپ کے لئے جاری فرمائی ہیں اس سے دوسروں کو بھی فائدہ پہنچا ئیں۔ہو یہ جلسے کے چند دن اللہ تعالیٰ نے آپ کو اس لئے میسر فرمائے ہیں کہ اس میں اپنے جائزے لیں۔حضرت مسیح موعود کی توقعات کو اپنے سامنے رکھیں۔اپنے اندر روحانی انقلاب پیدا کریں، اپنے آپ کو بھی اور اپنی اولادوں کو بھی زمانے کی لغویات سے محفوظ رکھیں۔آپس میں محبت اور بھائی چارے کی فضا قائم کریں۔اور پھر مستقل مزاجی سے اسے اپنی زندگیوں کا حصہ بنا لیں۔آپ کی تبلیغ بھی تبھی کامیا گی جب آپ کے اندر خود بھی پاک تبدیلیاں پیدا ہوں گی۔اللہ تعالیٰ ان دنوں میں آپ سب کو اس لحاظ سے دعائیں کرنے کی بھی توفیق عطا فرمائے اور جو با جماعت نمازیں پڑھنے اور نوافل پڑھنے کے مواقع میسر آئیں اس میں بھی باقاعدگی اختیار کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور یہ جلسہ ہر لحاظ سے آپ کے لئے روحانی ترقی کا باعث بنے۔آمین kh5-030425