خطبات مسرور (جلد 4۔ 2006ء) — Page 112
خطبات مسرور جلد چهارم 112 خطبہ جمعہ 24 فروری 2006 ء تو یہ ہے۔جونماز کا درود ہے وہ ذرا اور تفصیل میں ہے۔پھر اس بارے میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کسی کو خط میں نصیحت کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ : ”نماز تہجد اور اور اد معمولی میں آپ مشغول رہیں۔تہجد میں بہت سے برکات ہیں۔بریکاری کچھ چیز نہیں۔بیکار اور آرام پسند کچھ وزن نہیں رکھتا۔وقال الله تعالى ﴿وَالَّذِيْنَ جَاهَدُوْا فِيْنَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا (العنكبوت: 70 ) درود شریف وہی بہتر ہے کہ جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان مبارک سے نکلا ہے اور وہ یہ ہے: اَللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ و عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيْمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيْمَ إِنَّكَ حَمِيْدٌ مَّجِيْدٌ۔اَللّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيْمَ وَعَلَى الِ إِبْرَاهِيْمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيْدٌ۔فرمایا کہ: جو الفاظ ایک پرہیز گار کے منہ سے نکلتے ہیں اُن میں ضرور کسی قدر برکت ہوتی ہے۔پس خیال کر لینا چاہئے کہ جو پر ہیز گاروں کا سردار اور نبیوں کا سپہ سالار ہے اس کے منہ سے جو لفظ نکلے ہیں وہ کس قدر متبرک ہوں گے۔غرض سب اقسام درود شریف سے یہی درود شریف زیادہ مبارک ہے“۔مختلف قسمیں ہیں درود شریف کی ان میں سے یہی درود شریف زیادہ مبارک ہے۔یہی اس عاجز کا ورد ہے اور کسی تعداد کی پابندی ضروری نہیں۔اخلاص اور محبت اور حضور اور تضرع سے پڑھنا چاہئے اور اس وقت تک ضرور پڑھتے رہیں کہ جب تک ایک حالت رقت اور بے خودی اور تاثر کی پیدا ہو جائے اور سینے میں انشراح اور ذوق پایا جائے“۔مکتوبات احمد یہ جلد اوّل صفحہ 17-18 ) تو یہ وہی درود ہے جو ہم نماز میں پڑھتے ہیں، جیسا کہ میں نے کہا ، اور زیادہ تر اسی کا ورد کرنا چاہئے۔حضرت مسیح موعود الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ تعداد نہیں دیکھنی چاہئے۔حدیث میں آیا ہے کہ جو ایک ہزار مرتبہ کرتا ہے اس کا مطلب ہے کہ جتنا زیادہ سے زیادہ کرتا ہے۔لیکن حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی بعض لوگوں کو تعداد بتائی۔کسی کو سات سو دفعہ روزانہ پڑھنا یا گیارہ سو دفعہ پڑھنا بتایا۔تو یہ حکم ہر شخص کے اپنے حالات اور معیار کے مطابق ہے، بدلتا رہتا ہے۔بہر حال یہ درود شریف ہمیں پڑھنا چاہئے اس لئے میں نے جو بلی کی دعاؤں میں بھی ایک تو وہ حضرت مسیح موعود کی الہامی دعا ہے سُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللهِ الْعَظِيْمِ۔اَللَّهُمَّ صَلَّ عَلَى مُحَمَّدٍ والِ مُحَمَّدٍ۔اس کے علاوہ میں نے کہا تھا کہ درود شریف بھی پورا پڑھا جائے تو اس لئے کہا تھا کہ اصل kh5-030425