خطبات مسرور (جلد 3۔ 2005ء) — Page 758
خطبات مسرور جلد سوم 758 خطبہ جمعہ 30 دسمبر 2005ء تا کہ جو آئندہ آنے والا سال ہے وہ پہلے سے بڑھ کر برکات لانے والا ہو۔احمدیت کی فتح کے جو آثار ہم دیکھ رہے ہیں وہ مزید قریب تر آجائیں۔پس خالصتا اللہ تعالیٰ کے لئے کی گئی ، شکر گزاری کے جذبات سے پر ہماری عبادتیں ہی ہیں جو اللہ تعالیٰ کے فضلوں اور جماعت کی آئندہ ترقیات کو ہمارے قریب تر لے آئیں گی۔پس آگے بڑھیں اور اللہ تعالیٰ کے فضلوں سے جھولیاں بھرنے کے لئے اللہ تعالیٰ کے شکر گزار بندے بنتے چلے جائیں۔حقوق اللہ کی ادائیگی بھی کریں اور حقوق العباد کی ادائیگی بھی کریں۔اللہ تعالیٰ سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔