خطبات مسرور (جلد 3۔ 2005ء) — Page 719
خطبات مسرور جلد سوم 719 (49) خطبہ جمعہ 16 / دسمبر 2005ء حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اس بستی میں رہنے والوں کا فرض ہے کہ دین کو دنیا پر ہمیشہ مقدم رکھیں قادیان دارالامان سے حضور انور کا پہلا تاریخی خطبہ جمعہ جو براہ راست تمام دنیا میں نشر ہوا خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 16 دسمبر 2005ء بمقام مسجد اقصی۔قادیان دارالامان ( بھارت) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔آج محض اور محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے، اس کی دی ہوئی توفیق سے میں اس بستی سے، حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اس بستی سے، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے خلیفہ اور نمائندہ کے طور پر مخاطب ہوں۔آج کا دن میرے لئے اور جماعت کے لئے دو لحاظ سے اہم ہے۔ایک تو میرا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اس خوبصورت اور روحانیت سے پر بستی میں خلیفہ مسیح کی حیثیت سے پہلی دفعہ آنا۔اور دوسرے جماعت احمد یہ عالمگیر کے لئے یہ ایک عجیب خوشی اور روحانی سرور کا موقع ہے کہ آج حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک الہام ایک اور نئی شان کے ساتھ پورا ہو رہا ہے۔گو کہ یہ الہام مختلف پہلوؤں سے بڑی شان کے ساتھ کئی دفعہ پورا ہو چکا ہے۔لیکن آج یہاں اس بستی سے اللہ تعالیٰ نے اس کو پورا کرنے کا، اس وعدے کو پورا کرنے کا نشان دکھایا ہے۔آج یہاں سے پہلی دفعہ ایم ٹی اے کے ذریعے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا پیغام براہ راست دنیا کے کونے کونے تک پہنچ رہا ہے۔یہ ایم ٹی اے بھی اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی دعاؤں کو قبول فرماتے