خطبات مسرور (جلد 3۔ 2005ء) — Page 465
خطبات مسرور جلد سوم 465 (30) خطبه جمعه 5 راگست 2005 ء جلسہ سالانہ برطانیہ کے موقع پر اللہ تعالیٰ کے فضلوں کی بارش جماعت کو اللہ تعالی کا شکر ادا کرنے اور اس کے مزید فضلوں کو حاصل کرنے کی تلقین خطبه جمعه فرموده 5 اگست 2005ء بمقام مسجد بیت الفتوح لندن۔برطانیہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت قرآنی کی تلاوت کی:۔اِنْ تَكْفُرُوْا فَإِنَّ اللهَ غَنِيٌّ عَنْكُمْ وَلَا يَرْضُى لِعِبَادِهِ الْكُفْرَ وَ إِنْ تَشْكُرُوا يَرْضَهُ لَكُمْ وَلَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرُى ثُمَّ إِلَى رَبِّكُمْ مَّرْجِعُكُمْ فَيُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ إِنَّهُ عَلِيْمٌ بِذَاتِ الصُّدُورِ (الزمر:8) پھر فرمایا:۔اس آیت کا ترجمہ ہے کہ اگر تم انکار کرو تو یقینا اللہ تم سے مستغنی ہے اور وہ اپنے بندوں کے لئے کفر پسند نہیں کرتا اور اگر تم شکر کرو تو وہ اسے تمہارے لئے پسند کرتا ہے۔اور کوئی بوجھ اٹھانے والی کسی دوسری کا بوجھ نہیں اٹھائے گی۔پھر تم سب کو اپنے رب کی طرف لوٹنا ہے۔پس وہ تمہیں ان اعمال سے باخبر کرے گا جو تم کیا کرتے تھے۔یقیناًوہ سینوں کے رازوں کو خوب جانتا ہے۔