خطبات مسرور (جلد 3۔ 2005ء) — Page 413
خطبات مسرور جلد سوم 413 خطبہ جمعہ 8 جولائی 2005 ء ہے، اسلام آباد میں جگہ کی تنگی کی وجہ سے جلسہ کے لئے متبادل جگہ کرائے پر لی گئی ہے۔تو اس سال انشاء اللہ وہاں جلسہ ہو گا۔اور اس کی وجہ سے انتظامات بھی دو جگہ بٹ جائیں گے۔کچھ انتظامات اسلام آباد میں رہیں گے، کچھ دوسری جگہ پہ چلے جائیں گے۔شاید بعض انتظامی وقتیں بھی پیدا ہوں۔دو جگہ کام کی وجہ سے والنٹیئر ز کو شاید بعض شعبہ جات میں زیادہ دقت اور زیادہ توجہ سے کام کرنا پڑے۔تو اُن کو اپنے آپ کو بھی ذہنی طور پر تیار کر لینا چاہئے کہ اس دفعہ ایک نیا تجربہ ہے اس لحاظ سے کچھ مختلف کام کی نوعیت ہو سکتی ہے۔بعض انتظام نئی جگہ پر عارضی ہوں گے، کیونکہ بعض مستقل انتظامات اسلام آباد میں تھے جو وہاں نہیں ہو سکتے ، بہت سے کام شاید اس عارضی انتظام کی وجہ سے معیاری نہ ہو سکیں۔کیونکہ کرائے کی جگہ ہے اس لئے مستقل انتظام بھی نہیں کیا جاسکتا۔تو کارکنان کو بھی جہاں اس بات کا خیال رکھنا ہوگا کہ عارضی انتظام سے کس طرح بھر پور فائدہ اٹھانا ہے وہاں مہمانوں سے بھی میں کہوں گا، مہمان آنے بھی شروع ہو گئے ہیں کچھ جلد آنے والے ہیں کہ بعض کمیوں اور خامیوں کو اس سال برداشت کریں جو ہو سکتا ہے کہ پیدا ہو جائیں۔لیکن اس کے ساتھ ہی۔UK جماعت کو میں اس امر کی طرف بھی توجہ دلانی چاہتا ہوں کہ جماعت۔U۔K کو جلسے کے لئے اب کوئی وسیع جگہ مستقل تلاش کرنی ہوگی۔ملکی جماعت کی انتظامیہ،امیر صاحب وغیرہ اس کے لئے کوشش کر بھی رہے ہیں۔لیکن کتنی جلدی یہ جگہ ملتی ہے پتہ نہیں۔اور اگر جگہ مل گئی تو پھر جب اس کو خریدنے کا بھی وقت آئے گا تو جماعت یو۔کے نے اس کو اپنے وسائل سے ہی خریدنا ہے۔اس لئے ابھی سے میں احباب کو توجہ دلا دوں، ذہنی طور پر تیار ہو جائیں کہ آپ کو ایک اور مزید قربانی کرنے پڑے گی۔جب تحریک کا وقت آئے گا تو انشاء اللہ تحریک بھی کر دوں گا۔اور ہو سکتا ہے کہ جلد ہی کوئی صورت پیدا ہو جائے اور جلد ہی اس طرف توجہ کرنی پڑے۔اس لئے آپ لوگ ہمیشہ کی طرح کمر ہمت کس لیں ، اپنی ہمتوں کو بڑھائیں ، خدا تعالیٰ انشاء اللہ آپ کی تو فیقوں کو بڑھائے گا۔اب تو یہاں نئے آنے والے بہت سے جماعت میں شامل ہو چکے ہیں۔نئے آنے والوں سے میری مراد جو یورپ کے مختلف ممالک سے آئے ہیں ، یہاں آ کر آباد ہو گئے ہیں۔