خطبات مسرور (جلد 3۔ 2005ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 412 of 844

خطبات مسرور (جلد 3۔ 2005ء) — Page 412

خطبات مسرور جلد سوم 412 خطبہ جمعہ 8 جولائی 2005ء ظاہری دنیاوی زینت کے سامان کو ، اس کو جس سے وہ محبت کرتی ہیں، حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کی جماعت کی زینت بنانے کے لئے اور خدا کے گھر کی تعمیر اور زینت کے لئے قربان کر دیتی ہیں۔اور یہ نظارے ہمیں احمدی دنیا میں ہر جگہ نظر آتے ہیں۔یہ پسندیدہ مال خرچ کرنے والی جہاں ہمیں کینیڈا میں نظر آتی ہیں وہاں۔U۔K میں بھی، جرمنی میں بھی ہیں، پاکستان جیسے غریب ملک میں بھی ہیں، جہاں غریب کی کل جمع پونچی ایک آدھ زیور ہوتا ہے۔اور یہ بھی پھر کوئی امید نہیں ہوتی کہ شاید کبھی اور بھی زیور بنانے کا موقع مل جائے۔لیکن وہ بڑے شوق۔ނ آکر پیش کرتی ہیں۔غرض دنیا کے ہر ملک میں یہی نمونے نظر آتے ہیں۔اور یہی نشانی ہے زندہ قوموں کی کہ ان کی مائیں، بیٹیاں قربانی کے میدان میں اپنے باپوں ، بیٹوں سے پیچھے نہیں رہتیں۔کسی صورت میں بھی پیچھے رہنا گوارا نہیں کرتیں۔پس جب تک یہ نمونے قائم رہیں گے، خدا تعالیٰ کی رضا کی اس کی عبادت کرنے کی کوشش اور خواہش رہے گی اور اس پر عمل کرتے رہیں گے۔ہر احمدی مرد، عورت، بچہ، بوڑھا اپنی عبادتوں کے ساتھ ، اپنی مالی قربانیوں کو بھی زندہ رکھے گا، تو انشاء اللہ تعالیٰ ، خدا تعالیٰ کے وعدے کے مطابق ہمیشہ اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو سمیٹنے والا ہو گا، اس کی رضا حاصل کرنے والا ہوگا اور کبھی ناکامی کا منہ نہیں دیکھے گا۔اس کے مال میں بھی برکت پڑے گی انشاء اللہ تعالیٰ اور اس کی اولا د میں بھی برکت پڑے گی۔ایک بات اور میں یہاں کہنا چاہتا ہوں کہ یہاں اس ملک میں جب تک حالات کی وجہ سے جلسہ۔U۔K کو مرکزی حیثیت حاصل رہے گی۔کیونکہ یہ تو یقین ہے کہ یہاں رہائش کی وجہ سے خلیفہ وقت نے شامل ہونا ہے۔باقی ملکوں میں تو ضروری نہیں کہ ہر جلسے میں شامل ہوا جائے تو اس وجہ سے یہاں دنیا کے مختلف ممالک سے بڑی تعداد میں لوگ شامل ہونے کی کوشش کرتے ہیں اور آتے ہیں۔تو جیسا کہ میں نے کہا جب تک اس کی مرکزی حیثیت ہے یا حاصل رہے گی۔U۔K جماعت کو زیادہ قربانی دینی پڑتی ہے۔جس میں مالی قربانی کے علاوہ وقت کی قربانی بھی ہے اور ابھی تک ما شاء اللہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس ذمہ داری کو۔U۔K کی جماعت نے خوب نبھایا ہے۔اب پھر جلسہ قریب آ رہا ہے، میں دن رہ گئے ہیں۔اس سال جماعت نے یہ فیصلہ کیا