خطبات مسرور (جلد 3۔ 2005ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 385 of 844

خطبات مسرور (جلد 3۔ 2005ء) — Page 385

خطبات مسرور جلد سوم 385 خطبہ جمعہ 24 / جون 2005ء اور یہ جلسے کے جو دن ہمیں میسر آئے ہیں ان کو کھیل کو د اور گپیں لگانے اور مجلسیں لگانے میں ضائع کرنے کی بجائے دعاؤں اور اپنی اصلاح کی کوشش میں گزاریں۔جلسے کے تمام پروگرام کسی نہ کسی رنگ میں علم اور روحانیت میں اضافے کا باعث بنتے ہیں۔اس لئے اس سے بھر پور فائدہ اٹھائیں۔اس سوچ میں نہ رہیں کہ فلاں مقر راچھی تقریر کرتا ہے اس کی تقریرینی ہے اور فلاں کی نہیں سنی۔بلکہ تمام پروگرام سنیں۔خواتین بھی اپنی گپوں کی محفلوں کی بجائے ان دنوں کو روحانیت بڑھانے میں صرف کریں کیونکہ ان کی مجلسیں زیادہ لمبی ہوتی ہیں۔دعاؤں میں وقت گزاریں۔اپنے لئے ، اپنے بچوں کے لئے ، جماعت کے لئے دعائیں کریں۔اپنے بھائیوں اور بہنوں کے لئے دعائیں کریں۔اس سے بھی تعلق اور محبت کا رشتہ قائم ہوتا ہے اور بڑھتا ہے۔جن کے خلاف ایک دوسرے کو شکوے شکائیتیں ہیں، ان کے لئے بھی دعائیں کریں۔اللہ تعالیٰ قادر ہے۔دعاؤں کو سننے والا بھی ہے۔قبول کرنے والا بھی ہے۔آپ کی نیک نیتی سے کی گئی دعاؤں کی وجہ سے ہو سکتا ہے ان لوگوں میں تبدیلی پیدا ہو جائے اور جن کے خلاف آپ کو شکوے اور شکایتیں ہیں وہ دور ہو جائیں اور ان کی اصلاح ہو جائے۔اس لئے دعائیں کرنی چاہئیں۔اور جب نیکی نیتی سے ہر ایک دوسرے کے لئے دعائیں کر رہا ہوگا تو یقینا اللہ تعالیٰ ان کو قبولیت کا درجہ دے گا اور آپ کی اس سوچ کی وجہ سے یقیناً رحمت کی بارش نازل فرمائے گا۔پس میں پھر کہتا ہوں کہ ان دنوں کو عبادتوں اور ذکر الہی میں گزاریں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خواہش کے مطابق اللہ تعالیٰ کے قرب کے نمونے بھی قائم کریں اور اعلیٰ اخلاق کے نمونے بھی قائم کریں۔اور دشمن کو شانت کا موقع دینے کی بجائے ہنسی ٹھٹھا کا موقع دینے کی بجائے اس جلسے کو اپنے اندر پاک تبدیلیوں کا ایک نشان بنا دیں اور دنیا پر ثابت کر دیں کہ وہ مسیح جس نے اس دنیا میں آکر پاک تبدیلیاں پیدا کرنی تھیں اور پاک نمو نے قائم کرنے تھے ہم ہیں جو اس کے مصداق ٹھہرے ہیں اور اب ہم کبھی اپنے اندر سے ان پاک تبدیلیوں کو مرنے نہیں دیں گے۔انشاء اللہ۔اللہ سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔