خطبات مسرور (جلد 3۔ 2005ء) — Page 307
خطبات مسرور جلد سوم 307 (20) خطبہ جمعہ 27 رمئی 2005 ء خلافت کی اہمیت اور برکات صد سالہ خلافت جوبلی کے حوالہ سے احباب جماعت کے لئے دعاؤں، درود و استغفار ، نوافل اور نفلی روزہ رکھنے کی خصوصی تحریک (خطبه جمعه فرموده 27 رمئی 2005 ء بمقام مسجد بیت الفتوح لندن۔برطانیہ ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت قرآنی کی تلاوت کی:۔وَعَدَ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوْا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ وَلَيُمَكِنَنَّ لَهُمْ دِينَهُمُ الَّذِي ارْتَضَى لَهُمْ وَلَيُبَدِّلَنَّهُمْ مِنْ بَعْدِ خَوْفِهِمْ آمَنَّا يَعْبُدُونَنِي لَا يُشْرِكُونَ بِي شَيْئًا وَمَنْ كَفَرَ بَعْدَ ذلِكَ فَأُولِكَ هُمُ الْفَسِقُونَ (النور: 56) پھر فرمایا:۔آج اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ کی تاریخ کا وہ دن ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے محض اور محض اپنے فضل سے حضرت مسیح موعود کی جماعت میں شامل لوگوں کی ، آپ کی وفات کے بعد ، خوف کی حالت کو امن میں بدلا۔اور اپنے وعدوں کے مطابق جماعت احمدیہ کو تمنت عطا فرمائی یعنی اس شان اور مضبوطی کو قائم رکھا جو پہلے تھی۔اور اللہ تعالیٰ نے اپنی فعلی شہادت سے یہ ثابت کر دیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اللہ تعالیٰ کے فرستادہ اور نبی تھے۔اور آپ وہی