خطبات مسرور (جلد 3۔ 2005ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 21 of 844

خطبات مسرور (جلد 3۔ 2005ء) — Page 21

خطبات مسرور جلد سوم 2 21 21 خطبہ جمعہ 14 جنوری 2005ء عبادت کی اہمیت و برکات اور بلنسیہ (Valencia) میں مسجد بنانے کی تحریک خطبه جمعه فرموده 14 / جنوری 2005ء بمقام مسجد بشارت۔پید رو آباد (سپین) تلاوت کی :۔تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت قرآنی کی يايُّهَا النَّاسُ اعْبُدُوا رَبَّكُمُ الَّذِي خَلَقَكُمْ وَالَّذِينَ مِنْ قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ ) پھر فرمایا:۔(البقره: 22) اللہ تعالیٰ کا اپنے بندوں پر یہ احسان عظیم ہے کہ اس نے اپنی عبادت کی طرف توجہ دلا کر شیطان کے پنجے سے بچنے اور رہائی دلانے کے سامان مہیا فرما دیئے اور قرآن کریم میں ہمیں مختلف طریقوں سے اس طرف توجہ دلائی ہے۔یہ آیت جو میں نے تلاوت کی ہے اس میں بھی اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اے لوگو ! تم عبادت کرو اپنے رب کی ، جس نے تمہیں پیدا کیا اور ان کو بھی جو تم سے پہلے تھے تا کہ تم تقویٰ اختیار کرو۔یعنی تمہیں پیدا کرنے والی وہ ہستی ہے جوتمہارا رب ہے۔تمہیں پیدا کر کے چھوڑ نہیں دیا بلکہ تمہاری پیدائش کے ساتھ تمہاری پرورش کے بھی سامان پیدا فرمائے۔تمہاری خوراک کے لئے تمہارے دودھ کا انتظام کیا۔موسم کی سختیوں سے بچانے کے لئے