خطبات مسرور (جلد 3۔ 2005ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 19 of 844

خطبات مسرور (جلد 3۔ 2005ء) — Page 19

خطبات مسرور جلد سوم 19 خطبہ جمعہ 17 جنوری 2005ء معطر رکھنا ہے۔اللہ تعالیٰ آپ سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔آج جنوری کی 7 / تاریخ ہے سال نو کے حوالے سے بے انتہا خطوط اور فیکسز مبارکباد کی مجھے مل رہی ہیں۔گزشتہ جمعہ 31 دسمبر کا ہی تھا اس میں بھی مبارکباد کہی جاسکتی تھی لیکن مجھے یاد نہیں رہی۔اللہ تعالیٰ تمام جماعت کو یہ سال ہر لحاظ سے مبارک کرے اور اس ملک کے لئے بھی اور دنیا کے ہر ملک کے لئے یہ سال ہر لحاظ سے مبارک ہو۔اللہ تعالیٰ تمام دنیا کے ممالک اور لوگوں کو پیار اور محبت سے رہنا سکھائے۔دل کی نفرتیں اور کدورتیں دور ہوں۔اللہ تعالیٰ ملکوں کے خلاف جنگوں اور ظلموں کو روکنے کے سامان پیدا فرمائے۔لوگوں کو لوگوں کے حقوق ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔اللہ تعالیٰ ہر آفت سے تمام انسانیت کو بچائے۔کیونکہ جس طرح آجکل کے حالات ہیں بڑی تیزی سے اللہ تعالیٰ کے عذاب کو آواز دے رہے ہیں۔اللہ رحم کرے اور سال برکتوں کا سال ہو نہ کہ عذاب کا سال۔ہر احمدی کو پہلے سے بڑھ کر اخلاص اور وفا اور قربانی کے نمونے قائم کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔عبادتوں کے معیار قائم کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔اور آنحضرت علی کے پیغام کو دنیا میں پھیلانے کی توفیق عطا فرمائے۔خاص طور پر جب آپ اس ملک میں رہ رہے ہیں سپین میں اپنی تعداد بڑھانے کی خاص کوشش کرنی چاہئے۔اللہ تعالیٰ توفیق دے۔谢谢邀