خطبات مسرور (جلد 3۔ 2005ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 177 of 844

خطبات مسرور (جلد 3۔ 2005ء) — Page 177

خطبات مسرور جلد سوم 177 (11) خطبہ جمعہ 25 / مارچ 2005ء نظام شوری اور اُسوہ رسول صلی الشماییم خطبه جمعه فرموده 25 / مارچ 2005ء بمقام مسجد بیت الفتوح - مورڈن لندن۔تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت قرآنی کی تلاوت کی :۔فَمَا رَحْمَةٍ مِنَ اللَّهِ لِنْتَ لَهُمْ ۚ وَلَوْ كُنْتَ فَظًّا غَلِيظَ الْقَلْبِ لَانْفَضُّوا مِنْ حَوْلِكَ فَاعْفُ عَنْهُمْ وَاسْتَغْفِرْ لَهُمْ وَشَاوِرُهُمْ فِي الْأَمْرِ فَإِذَا عَزَمْتَ فَتَوَكَّلْ عَلَى اللهِ إِنَّ اللهَ يُحِبُّ الْمُتَوَكِّلِينَ (ال عمران:160) پھر فرمایا:۔66 حضرت اقدس محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم جو آخری شرعی نبی تھے اور تمام دنیا کی ہدایت کے لئے مبعوث ہوئے تھے۔جن پر خدا تعالیٰ نے وہ کلام اتارا جس نے تمام امور کا احاطہ کیا ہوا ہے۔اللہ تعالیٰ نے آپ کی اطاعت کو اپنی اطاعت قرار دیا، اللہ تعالیٰ قدم قدم پر آپ کی رہنمائی فرما تا تھا اس کے باوجود اللہ تعالیٰ کا یہ کہنا کہ شَاوِرْهُمْ فِي الْأَمْرِ “ کہ اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم تو ہرا ہم قومی معاملے میں اپنے لوگوں سے، اپنے ماننے والوں سے، اپنی ریاست میں رہنے والوں سے، اپنی حکومت کے زیر انتظام رہنے والوں سے مشورہ لے لیا کر۔تو اس آیت کے مکمل مضمون سے بھی اس امر کی وضاحت ہوتی ہے۔یہ تمام حکم جو اللہ تعالیٰ نے آپ پر نازل فرمایا، یہ آیت جو