خطبات مسرور (جلد 2۔ 2004ء) — Page 904
$2004 904 خطبات مسرور جواب ہے کہ جس طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا تھا' گر کفر ایں بود بخدا سخت کا فرم۔کہ اگر تم اس کو کفر سمجھتے ہو تو پھر ٹھیک ہے ہم کا فر ہی ہیں۔بے شک تم ہتک رسول میں اپنی مرضی سے اسے اندر کر دو۔لیکن خدا کو پتہ ہے کہ اصل میں یہ تک رسول میں سلاخوں کے پیچھے نہیں بلکہ عشق رسول میں سلاخوں کے پیچھے ہیں۔لیکن تم لوگ مسیح موعود کو نہ مان کر آ نحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی سے باہر نکل رہے ہو اور ہتک رسول کے اصل میں مرتکب تم لوگ ہورہے ہو۔میں پھر کہتا ہوں کہ خدا کا خوف کرو۔اللہ تعالیٰ کی لاٹھی سے ڈرو جو بے آواز ہے۔جب اللہ تعالیٰ بدلے لینے پہ آتا ہے پھر بہت خطرناک حالات ہوتے ہیں۔پھر یہ نہیں دیکھا جائے گا کہ کون بچ گیا اور کون مر گیا۔بہر حال ان لوگوں کے شر سے اللہ تعالیٰ ہر ملک میں ہر احمدی کو ہر لحاظ سے محفوظ رکھے۔لیکن جیسا کہ میں نے پہلے بھی کہا کہ ہر احمدی کا بھی یہ فرض ہے کہ اللہ تعالیٰ کا پیار حاصل کرنے کے لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کرے اور پہلے سے بڑھ کر کرنے کی کوشش کرے اور آپ پر درود وسلام بھیجے۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس کی توفیق دے۔