خطبات مسرور (جلد 2۔ 2004ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 751 of 1036

خطبات مسرور (جلد 2۔ 2004ء) — Page 751

751 $2004 خطبات مسرور ایک آدمی نے کہا اے اللہ کے نبی! ہمیں رمضان کے فضائل سے آگاہ کریں۔چنانچہ آپ نے فرمایا ”یقیناً جنت کو رمضان کے لئے سال کے آغاز سے آخر تک مزین کیا جاتا ہے پس جب رمضان کا پہلا دن ہوتا ہے تو عرش الہی کے نیچے ہوائیں چلتی ہیں۔“ (الترغيب و الترهيب، كتاب الصوم، الترغيب في صيام رمضان --- حضرت ابو ہریرہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب رمضان کے مہینے کی پہلی رات ہوتی ہے تو اللہ تعالیٰ اپنی مخلوق کی طرف دیکھتا ہے اور جب اللہ تعالیٰ کسی بندے کی طرف دیکھتا ہے تو پھر اسے کبھی بھی عذاب نہیں دیتا۔اور اللہ تعالیٰ ہر روز ہزاروں لاکھوں افراد کو جہنم سے نجات دیتا ہے۔پس جب رمضان کی 29 ویں رات ہوتی ہے تو اللہ تعالیٰ رمضان کی گزشتہ 28 راتوں کے برابر لوگوں کو بخش دیتا ہے۔( الترغيب والترهيب - كتاب الصوم الترغيب في صيام رمضان ) یہاں اس حدیث میں ہے وَإِذَا نَظَرَ اللَّهُ إِلَى عَبْدِ لَمْ يُعَذِّبْهُ أَبَدًا۔تو یہاں عَبْدِ کا لفظ استعمال ہوا ہے۔یعنی جو کامل فرمانبردار ہو، اس کی طرف جھکنے والا ہو، اس کی عبادت کر نے والا ہو۔فرمایا کہ جب میرے ایسے بندے ہوں گے، جب ایک دفعہ میں ان کو اپنی پیار کی چادر میں لپیٹ لوں گا تو پھر انہیں کوئی دشمن نقصان نہیں پہنچا سکتا۔اور اللہ تعالیٰ بھی انہیں جنتوں کا وارث ٹھہرائے گا۔اللہ تعالیٰ سب کو حقیقی عبد بننے کی توفیق عطا فرمائے۔طبرانی الاوسط میں حضرت انس بن مالک سے روایت ہے کہ آپ نے فرمایا کہ میں نے آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ فرما رہے تھے : رمضان آ گیا ہے اور اس میں جنت کے روازے کھول دیئے جاتے ہیں اور جہنم کے دروازے مقفل کر دیئے جاتے ہیں۔اور شیاطین کو اس میں زنجیروں سے جکڑ دیا جاتا ہے۔ہلاکت ہو اس شخص کے لئے جس نے رمضان کو پایا اور اس۔بخشا نہ گیا۔اور وہ رمضان میں نہیں بخشا گیا تو پھر کب بخشا جائے گا۔(الترغيب والترهيب - كتاب الصوم الترغيب في صيام رمضان)