خطبات مسرور (جلد 2۔ 2004ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 40 of 1036

خطبات مسرور (جلد 2۔ 2004ء) — Page 40

$2004 40 خطبات مسرور میری لینڈ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔پھر پاکستان میں حضرت خلیفتہ اسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے ۱۹۶۶ء میں اطفال کے سپر بھی وقف جدید کا کام کیا تھا کہ وہ بھی چندہ دیا کریں۔اور اس وقت سے دفتر اطفال علیحدہ چل رہا ہے وقف جدید میں۔تو ان کا علیحدہ علیحدہ موازنہ بھی پیش کر دیتا ہوں۔بالغان یعنی بڑوں میں پہلی پوزیشن لاہور کی ہے، اور دوسری کراچی کی اور تیسری ربوہ کی۔اور اطفال میں اول کراچی ، دوم لا ہور اور سوئم ربوہ۔اسی طرح اضلاع کی جو قربانیاں ہیں ان میں پاکستان کے اضلاع میں پہلا نمبر ہے اسلام آباد کا، دوسرا راولپنڈی کا ، راولپنڈی کا مجموعی قربانیوں کے لحاظ سے اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت تیزی سے قدم آگے بڑھ رہا ہے۔اللہ تعالیٰ برکت ڈالے اور یہ قدم بڑھتا چلا جائے۔پھر تیسرے نمبر پر سیالکوٹ ہے، چوتھے پر فیصل آباد، پانچویں پر گوجرانوالہ، چھٹے پر میر پورخاص، ساتویں پر شیخوپورہ، آٹھویں پر سرگودھا، نویں پر گجرات اور دسویں پر بہاولنگر۔اسی طرح دفتر اطفال میں اضلاع میں اسلام آباد نمبر ایک پر، سیالکوٹ نمبر دو پر ، گوجرانوالہ نمبر تین پر، فیصل آباد نمبر چار پر، راولپنڈی نمبر پانچ پر ، شیخو پورہ نمبر چھ پر، میر پور خاص نمبر سات پر، سرگودھا نمبر آٹھ پر، نارووال نمبر نو اور بہاولنگر نمبر دیں۔اللہ تعالیٰ ان سب قربانی کرنے والوں کے اموال ونفوس میں بے انتہا برکتیں نازل فرمائے اور مالی قربانیوں کے میدان میں آگے سے آگے بڑھتے چلے جائیں۔اس کے ساتھ ہی میں وقف جدید کے سینتالیسویں سال کا اعلان کرتا ہوں۔اس کے علاوہ آج ایم ٹی اے کے بارہ میں بھی کچھ بتانا چاہتا ہوں۔جیسا کہ پروگراموں سے سب کو اندازہ ہو گیا ہوگا کہ جنوری کو اللہ تعالیٰ کے فضل سے مسلم ٹیلی ویژن احمد یہ کی با قاعدہ نشریات کو شروع ہوئے دس سال پورے ہو گئے ہیں۔تو اس عرصہ میں والنٹیئر ز نے اس کام کو خوب چلایا ہے اور دنیا حیران ہوتی ہے کہ یہ سب کام رضا کارانہ طور پر بغیر کسی با قاعدہ ٹرینگ