خطبات مسرور (جلد 2۔ 2004ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 39 of 1036

خطبات مسرور (جلد 2۔ 2004ء) — Page 39

39 $2004 خطبات مسرور ۴لاکھ 8 ہزار تک پہنچ چکی ہے اور گزشتہ سال کی نسبت ۲۸ ہزارا فرا دزیادہ شامل ہوئے ہیں۔الحمد للہ۔گزشتہ سال میں یعنی ۲۴ ویں سال میں وقف جدید میں دنیا بھر کی جماعتوں میں جماعت امریکہ سب سے آگے رہی ہے۔اس طرح امریکہ اول ہے، پاکستان دوسرے نمبر پر۔لیکن گزشتہ سال پاکستان اول تھا اور امریکہ دوسرے نمبر پر تھا اور اس سے ایک سال پہلے بھی امریکہ نمبر ایک تھا اور پاکستان نمبر دو تھا۔یہ مقابلہ بڑا آپس میں چل رہا ہے دونوں کا۔لیکن امسال امریکہ نے بہت بڑی Lead دی ہے۔اللہ تعالیٰ اسے قائم رکھے۔امسال انہوں نے قریباً گزشتہ سال کی نسبت ۷۰ فیصد زائد وصولی کی ہے۔لیکن بہر حال پاکستان ایک غریب ملک ہے اس کے مقابلہ میں اور اس لحاظ سے انہوں نے بھی ترقی کی ہے ۱۲ فیصد وصولی زائد ہوئی ہے۔جبکہ دو سالوں سے یعنی پچھلے سال بھی انگلستان کی جماعت تیسرے نمبر پر تھی اور امسال بھی تیسرے نمبر پر ہی آئی ہے۔انہوں نے اسے Maintain رکھا ہوا ہے اللہ تعالیٰ انہیں اور قدم بڑھانے کی توفیق دے۔تو اب مجموعی طور پر پہلی دس جماعتیں جو ہیں دنیا کی ان میں (۱) امریکہ، (۲) پاکستان، (۳) برطانیه، (۴) جرمنی، (۵) کینیڈا، حالانکہ کینیڈا کی جماعتیں کوشش کریں تو یہ اپنی پوزیشن بہت بہتر کر سکتی ہیں )۔(۶) بھارت (۷) انڈونیشیا، (۸) بلجیم، (۹) سویٹزرلینڈ اور (۱۰) آسٹریلیا۔اب چندہ دینے کے لحاظ سے بھی امریکہ کی پہلی پوزیشن ہی ہے اور جیسا کہ میں نے بتایا ہے کہ باقی جماعتوں کو کافی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ان کی توجہ اب مساجد کی تعمیر کی طرف بھی ہوئی ہے۔اور امریکہ کے ماحول میں مخلصین جماعت میں جو نیکیوں اور قربانیوں میں سبقت لے جانے کی روح پیدا ہوئی ہے خدا کرے کہ یہ قائم رہے اور اللہ تعالیٰ سے مدد مانگتے ہوئے ان کے سر اللہ تعالیٰ کے حضور اور اس کے آستانے پر جھکے رہیں اور یہ قدم جو آگے بڑھا ہے پیچھے نہ ہٹے۔امریکہ کی جماعتوں میں بھی بتا دیتا ہوں بعض دفعہ جماعتوں کو بھی شوق ہوتا ہے کہ ہمارا بھی ذکر ہو جائے۔تو امریکہ کی جماعتوں میں Silicon Valley اول ہے، لاس اینجلیس دوم اور