خطبات مسرور (جلد 2۔ 2004ء) — Page 16
مسرور 16 آپ اپنے ایک کلام میں شعروں میں فرماتے ہیں۔کون کہتا ہے کہ نالائق نہیں ہوتا قبول میں تو نالائق بھی ہو کر پا گیا درگہ میں بار تیرے کاموں سے مجھے حیرت ہے میرے قدیر کس عمل پر مجھ کو دی ہے خلعت قرب و جوار حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ اس بارہ میں فرماتے ہیں کہ : $2004 وہ عبادالرحمن جنہوں نے دنیا میں انکسار اور عدل وانصاف کے ساتھ اپنی عمر بسر کی۔جودن کے اوقات میں بھی احکام الہی کے تابع رہے اور رات کی تاریکیوں میں بھی سجدہ و قیام میں اللہ تعالیٰ کے حضور گڑ گڑاتے اور دعائیں کرتے رہے۔قیامت کے دن اللہ تعالیٰ ان کے درجات کو بلند کرتے ہوئے انہیں ساتویں آسمان پر جگہ عنایت فرمائے گا یعنی وہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کے ساتھ رکھے جائیں گے۔کیونکہ حضرت ابراہیم علیہ السلام سا تو میں آسمان پر ہی ہیں۔(مسند احمد بن حنبل جلد ۴ صفحہ ۲۰۸،۲۰۷)۔اس کی طرف رسول کریم ﷺ نے اس حدیث میں بھی اشارہ فرمایا ہے کہ اِذَا تَوَاضَعَ الْعَبْدُ رَفَعَهُ اللهُ إِلَى السَّمَاءِ السَّابِعَةِ ( کنز العمال جلد ۲ صفحه ۵۲) کہ جب کوئی شخص اللہ تعالیٰ کے لئے تواضع اختیار کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسے ساتویں آسمان میں جگہ دیتا ہے۔چونکہ ان لوگوں نے خدا کے لئے ھون اور تَذَلُّ ن اختیار کیا ہوگا اس لئے خدا تعالیٰ بھی انہیں سب سے اونچا مقام رفعت عطا فرمائے گا اور انہیں منازل قرب میں سے سب سے اونچی منزل عطا کی جائے گی۔( تفسیر کبیر جلد ششم صفحہ ۵۹۷) اسی مضمون کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام اپنے ایک شعر میں اس طرح بیان فرماتے ہیں ؎ جو خاک میں ملے اسے ملتا ہے آشنا اے آزمانے والے یہ نسخہ بھی آزما جیسا کہ میں نے پہلے بھی عرض کیا ہے کہ اس زمانے میں عاجزی اختیار کرنے کے طریقے