خطبات مسرور (جلد 2۔ 2004ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 144 of 1036

خطبات مسرور (جلد 2۔ 2004ء) — Page 144

خطبات مسرور 144 $2004 حدیث میں آتا ہے حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ کی راہ میں خرچ سے مال کم نہیں ہوتا اور اللہ تعالیٰ کا بندہ جتنا کسی کو معاف کرتا ہے اللہ تعالیٰ اتنا ہی زیادہ اسے عزت میں بڑھاتا ہے۔جتنی زیادہ کوئی تواضع اور خاکساری اختیار کرتا ہے اللہ تعالیٰ اتنا ہی اسے بلند مرتبہ عطا کرتا ہے۔(مسلم کتاب البر والصلة باب استحباب العفو والتواضع) پھر ایک روایت ہے۔حضرت عبداللہ بن عمر بن خطاب رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے عرض کیا یا رسول اللہ! میرا ایک خادم ہے جو غلط کام کرتا ہے اور ظلم کرتا ہے کیا میں اسے بدنی سزادے سکتا ہوں ؟ اس پر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تم اس سے ہر روز ستر مرتبہ درگزر کر لیا کرو۔(م) رو۔(مسند احمد بن حنبل جلد ۲ صفحه ۹۰ مطبوعه بيروت) جو اپنے ملازمین پہ بلاوجہ تختیاں کرتے ہیں ان کو یہ بات پیش نظر رکھنی چاہئے۔جوا ماتحتوں سے حسن سلوک نہیں کرتے ان کو بھی اس بات پر نظر رکھنی چاہئے۔ایک اور روایت حضرت ابو بکر کے بارے میں ہے۔حضرت ابوبکر سے زیادہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا کوئی دوست ،ساتھی اور رفیق نہیں تھا۔ہجرت کے دوران بھی حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے آپ کا ساتھ دیا اور آپ کے ساتھ رہے اور قربانیاں کیں۔آنحضرت ﷺ آپ کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھا کرتے تھے، ایمان بھی لائے تو بغیر کسی دلیل کے ، تو ان سب باتوں کے با وجود کہ آپ کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے بہت تعلق اور پیار تھا، اور آپ تحلق عظیم پر قائم تھے اس لئے اپنے قریبیوں سے بھی اعلیٰ اخلاق کی توقع کرتے تھے۔ایک حدیث میں آتا ہے حضرت ابو ہریرہ روایت کرتے ہیں ایک آدمی نے حضرت ابوبکر کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی موجودگی میں برا بھلا کہنا شروع کیا حضور اس کی باتیں سن کر تعجب کے ساتھ مسکرا رہے تھے، جب اس شخص نے بہت کچھ کہ لیا تو حضرت ابو بکر نے اس کی ایک آدھ