خطبات مسرور (جلد 1۔ 2003ء) — Page 549
$2003 549 35 خطبات مس اے ایمان لانے والو! اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اور صادقوں کے ساتھ ہو جاؤ ۱۹ار دسمبر ۲۰۰۳ء بمطابق ۱۹ فتح ۱۳۸۲ هجری شمسی به مقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن لندن 000 صدق مجسم قرآن شریف ہے اور پیکر صدق آنحضرت ﷺ کی ذات مبارک ہے۔انبیاء مخلوق کوسیدھا راستہ دکھانے کے لئے آتے ہیں۔اب دنیا میں آنحضرت ﷺ سے بڑھ کر کوئی صادق نہیں۔۔۔۔اس لئے اس نبی کے ساتھ چمٹ جاؤ۔ہیں جس طرح بچ اور راستی کے بارہ میں قرآن میں حکم ہے کسی اور کتاب میں نہیں۔ہمارا اوڑھنا بچھونا ، ہماری ہر بات جو ہمارے منہ سے نکلے وہ سچ ہو۔احمدی وکیلوں ، ڈاکٹر ز ، اساتذہ کے لئے راہنما ہدایت اور حضرت شیخ محمد احمد صاحب مظہر کا نمونہ۔۔۔صرف جھوٹ ہی نہیں شک سے مبر ابات کرو۔۔۔۔۔۔شادی بیاہ ایک پاکیزہ تعلق اور معاہدہ ہے اس کا احترام کریں۔سچ میں ایک جرأت اور دلیری ہوتی ہے۔جھوٹا انسان بز دل ہوتا ہے۔سچائی کے بارے احمدیوں کا ایک اعلیٰ اور قابل ذکر معیار ہونا چاہئے۔