خطبات مسرور (جلد 1۔ 2003ء) — Page 486
486 خطبات مسرور جس میں مسلمان بندہ جو بھی اللہ تعالیٰ سے طلب کرتا ہے اللہ تعالیٰ اسے عطا کر دیتا ہے۔$2003 (جامع ترمذى كتاب الجمعة باب في الساعة التي ترجى في يوم الجمعة) تو دیکھیں جمعہ کی کس قدر برکات ہیں۔ایک تو اس کو بہترین دن قرار دیا گیا ہے۔اب کون نہیں چاہتا کہ اللہ اور اس کے رسول کے نزدیک جو بہترین دن ہے اس سے فائدہ نہ اٹھائے ، اس کی برکات نہ سمیٹے۔یہاں سے تو کہیں ثابت نہیں ہوتا کہ صرف جمعۃ الوداع بہترین دن ہے۔اس دن کو پا کر ہمیں اور زیادہ عبادت کرنی چاہئے، اللہ تعالیٰ کی خشیت اختیار کرنی چاہئے کیونکہ آدم کو نیچے بھیج کر یہ بتادیا کہ اب تم لوگوں کا کام عبادت کرنا اور شیطانی حملوں سے بچنا ہے۔تم میں سے جو لوگ میری خشیت اختیار کریں گے، میری عبادت کرنے والے ہوں گے، وہ عبادالرحمن کہلائیں گے۔اور جو لوگ میری تعلیم سے اُلٹ چلنے والے ہوں گے وہ عباد الشیطان ہوں گے۔تو اللہ تعالیٰ نے تو کہہ دیا کہ جو شیطان کے پیچھے چلنے والے ہیں ان کو پھر میں دوزخ سے بھروں گا۔لیکن اللہ تعالیٰ کی رحمت اپنی مخلوق کے لئے ہر وقت جوش میں رہتی ہے۔یہ کہنے کے باوجود ہمیں ہر وقت ہماری بخشش کے طریقے سکھاتا رہتا ہے۔اس لئے فرمایا کہ جو میرے احکامات پر عمل کرتے ہوئے اور خاتم الانبیا ﷺ پر ایمان لانے والے ہو، تمہارے لئے خوشخبری ہو کہ تمہارے لئے میں نے ایک ایسا دن اور اس دن میں ایک ایسی گھڑی مقرر کر دی ہے اس میں تم جو بھی مجھ سے طلب کرو گے میں عطا کروں گا۔تو احمدیوں کے لئے تو اور بھی زیادہ خوشی کا مقام ہے کہ انہوں نے حضرت خاتم الانبیاء ﷺ کی پیشگوئیوں کے مطابق زمانے کے امام کو پہچانا ، ان کو تو خاص طور پر اس طرف توجہ کی ضرورت ہے۔اور دعاؤں کے ساتھ یہ دعا بھی ہمیشہ کرتے رہیں کہ اللہ تعالیٰ ہر آن تقویٰ میں بڑھاتا چلا جائے اور قبولیت دعا کا ذریعہ جو پہلے بھی خطبہ میں بیان ہو چکا ہے اب آنحضرت مہ کے علاوہ کوئی نہیں۔یہی واسطه اختیار کریں تو دعا کی قبولیت ہوگی۔اس لئے عام دنوں سے زیادہ جمعہ کے روز آنحضرت ﷺ پر درود بھیجنا چاہئے۔حدیث میں آتا ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا: تمہارے ایام میں سے (ایک) جمعہ کا دن ہے۔اسی روز آدم پیدا کئے گئے ، اسی روز انہیں وفات دی گئی ، اسی روز نفخ صور ہوگا اور اسی روز غشی ہوگی۔پس اس روز تم مجھ پر کثرت سے درود