خطبات مسرور (جلد 1۔ 2003ء) — Page 481
$2003 481 31 خطبات مسہ جمعہ عید کا دن ہے اس کا ادا کرنا ہم پر دین نے واجب کیا ہے ۲۱ نومبر ۲۰۰۳ء بمطابق ۲۱ رنبوت ۱۳۸۲ هجری شمسی بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن ،لندن 000 جمعہ کی اہمیت،فرضیت، آداب اور برکات۔جمعۃ الوداع کی اصطلاح اور اس کے متعلق ایک غلط سوچ۔رمضان کی پاک تبدیلیوں کا تسلسل جاری رہنا چاہئے۔بڑا ہی بد قسمت ہے وہ انسان جس نے رمضان پایا مگر اپنے اندر کوئی تغیر نہ پایا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو ماننے کے نتیجہ میں ایک احمدی کی ذمہ داریاں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ سے جمعہ کی خاص نسبت۔دعاؤں کی اہمیت اور قبولیت کی فلاسفی۔اپنی راتوں کو اپنی عبادات کے ساتھ زندہ کریں۔