خطبات مسرور (جلد 1۔ 2003ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 253 of 624

خطبات مسرور (جلد 1۔ 2003ء) — Page 253

253 $2003 خطبات مسرور عباس بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم نہ رات کو جب تہجد پڑھتے تو یہ دعا کرتے کہ اے ہمارے اللہ ! تمام تعریفیں تیرے ہی لئے ہیں، آسمان اور زمین کو تو ہی قائم رکھنے والا ہے۔تمام تعریفیں تیرے ہی لئے ہیں۔تو ہی زمین اور آسمانوں اور جو کچھ ان کے درمیان ہے سب کا رب ہے۔تمام تعریفیں تیرے ہی لئے ہیں۔تو آسمانوں اور زمین کا اور جو کچھ ان کے درمیان ہے سب کا نور ہے۔تو حق ہے، تیرا قول حق ہے، تیرا وعدہ حق ہے، تیری ملاقات حق ہے، جنت حق ہے، جہنم حق ہے اور قیامت حق ہے۔اے میرے اللہ ! میں تیری ہی فرمانبرداری اختیار کرتا ہوں اور تجھ پر ہی ایمان لایا ہوں اور تجھ پر ہی تو کل کرتا ہوں اور اپنے تمام جھگڑے تیرے ہی حضور پیش کرتا ہوں اور تجھ سے ہی فیصلہ طلب کرتا ہوں۔میری اگلی اور پچھلی ، ظاہری اور پوشیدہ خطائیں معاف فرما اور وہ خطائیں جنہیں تو مجھ سے زیادہ جانتا ہے۔تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں یہ دعائیں کرنے اور اس کے مطابق اپنی زندگیوں کو ڈھالنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین