خطبات مسرور (جلد 1۔ 2003ء) — Page 113
$2003 113 خطبات مسرور کو جوخدا کی طرف سے آیا، رڈ نہ کریں۔تو بلا شبہ وہ بھی ہدایت پاچکے۔اور اگر وہ روگردانی کریں اور بعض نبیوں کو مانیں اور بعض کو ر ڈ کر دیں تو انہوں نے سچائی کی مخالفت کی اور خدا کی راہ میں پھوٹ ڈالنی چاہی۔پس تو یقین رکھ کہ وہ غالب نہیں ہو سکتے اور ان کو سزا دینے کے لئے خدا کافی ہے۔اور جو کچھ وہ کہتے ہیں خدا سن رہا ہے۔اور ان کی باتیں خدا کے علم سے باہر نہیں۔(چشمه معرفت روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۳۷۷) حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔اگر وہ ایسا ایمان لائیں جیسا کہ تم ایمان لائے تو وہ ہدایت پاچکے اور اگر ایسا ایمان نہ لاویں تو پھر وہ ایسی قوم ہے ( کہ ) جو مخالفت چھوڑ نا نہیں چاہتی اور صلح کی خواہاں نہیں۔“ (یادداشتیں براهین احمدیه حصه پنجم روحانی خزائن جلد ٢١ صفحه ٤١٨) فَسَيَكْفِيْكَهُمُ اللهُ وهُوَ السَّمِيعُ الْعَليم اور اُن کی شرارتوں کے دفع کرنے کے لئے خدا تجھے کافی ہے اور وہ سمیع اور علیم ہے۔“ براهين احمدیه - روحانی خزائن نمبر ۱ ، بقیه حاشیه نمبر ۱۱) پھر آپ نے فرمایا: ”خدائے تعالیٰ ان سب کے تدارک کے لئے جو اس کام کو روک رہے ہیں ، تمہارا مددگار ہوگا۔تبلیغ رسالت (مجموعه اشتهارات)، جلد اوّل صفحه ١١٦) پس آج کل کے حالات میں کسی بھی احمدی کو مایوس نہیں ہونا چاہئے۔خدائی وعدے ہیں۔خدا تعالیٰ ہمیشہ ہمارا مددگار رہا ہے اور انشاء اللہ رہے گا۔لیکن جہاں وہ مخالفین کی بیہودہ گوئی کوسن رہا ہے کیونکہ آج کل پاکستان میں پھر کافی شور ہوا ہوا ہے۔اور اس کو علم ہے کہ یہ لوگ احمدیوں کے ساتھ ظلم روا رکھ رہے ہیں اور اپنی تقدیر کے مطابق ایسے لوگوں کی خدا تعالیٰ نے پکڑ کرنی ہے۔انشاء اللہ۔اور ہمارے تجربہ میں ہے کہ ماضی میں بلکہ ماضی قریب میں ایسی پکڑ کے نظارے وہ ہمیں دکھا تا رہا ہے اور اپنی قدرت نمائی کرتا رہا ہے۔پھر کوئی وجہ نہیں کہ ہمارے دل مایوس ہوں اور ہلکا سا احساس بھی پیدا ہو۔لیکن ہماری بھی یہ ذمہ داری ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم پر یہ ذمہ داری ڈال رہا ہے کہ پہلے سے بڑھ کر میری طرف رجوع کرو اور میرے سے مانگو تا کہ وہ الہی تقدیر جو غالب آنی ہے انشاء اللہ تمہیں بھی احساس رہے کہ تمہاری دعاؤں کا بھی اس میں کچھ حصہ ہے اور اللہ تعالیٰ نے تمہاری