خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 640 of 903

خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء) — Page 640

خطبات مسرور جلد 13 640 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 30اکتوبر 2015ء سے بیان کیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام دو صحابیوں کے بارے میں سناتے تھے۔ایک صحابی بازار میں گھوڑا بیچنے کے لئے لایا۔دوسرے نے اس سے قیمت دریافت کی۔اس نے کچھ بتائی لیکن خرید نے والے نے کہا نہیں اس کی قیمت یہ ہے اور جو اس نے بتائی وہ بیچنے والے کی بتائی ہوئی قیمت سے زیادہ تھی۔لیکن بیچنے والا کہے کہ میں وہی قیمت لوں گا جو میں نے بتائی ہے اور خریدنے والا یہ کہ رہا تھا کہ میں وہی قیمت دوں گا جو میں نے قرار دی ہے۔تو آپ فرماتے ہیں کہ یہ تو صحابہ کا ایک معمولی واقعہ ہے۔ان کی دیانت کا، ایمانداری کا یہ معیار تو ایک معمولی واقعہ ہے۔وہ لوگ تو ہر ایک نیکی کے میدان میں ایک دوسرے سے بڑھنا چاہتے تھے۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ تم نیکی میں ایک دوسرے سے بڑھو۔اگر ایک دین کا کوئی کام کرے تو تم کوشش کرو کہ اس سے بھی بڑھ کر کرو اور دوسرے کے مقابلے میں اپنے نفس کو قربان کرو۔(ماخوذ از خطبات محمود جلد 5 صفحہ 502) اگر ہم میں سے ہر ایک کی یہ سوچ ہو جائے کہ بجائے اپنے دنیاوی مفادات حاصل کرنے کے وہ نیکی میں ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کریں۔سچائی پر قائم رہنے میں ایک دوسرے سے بڑھنے کی کوشش کریں تو جہاں یہ بات ہماری اپنی تربیت کے لئے ، اپنے ثواب پہنچانے کے لئے فائدہ مند ہوگی ہماری نسلوں کی تربیت کرنے والی بھی ہوگی اور اس کے ساتھ ہی جماعت کی ترقی کا بھی باعث بنے گی۔پس یہ ایمانداری کے معیار ہیں جو ہمیں قائم رکھنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ایک اور اہم بات پھر ایک اور اہم بات جس کی طرف ہر احمدی کو توجہ دینی چاہئے ، یہ ہے کہ ہمیشہ یہ یا درکھیں کہ تمام خوبیوں کی مالک صرف اللہ تعالیٰ کی ذات ہے۔اسی طرح کسی کو ہدایت دینا بھی اللہ تعالیٰ کا کام ہے۔اللہ تعالیٰ نے ہمارے سپر دا ایک کام کیا ہے کہ ہدایت کی اشاعت کرو۔پیغام پہنچاؤ۔لیکن ہدایت دینا یہ خدا تعالیٰ کا کام ہے۔ہمیں جس حد تک ممکن ہوا اپنی تمام تر صلاحیتوں کے ساتھ اس کام کو کرنا چاہئے اور نتائج پھر اللہ تعالیٰ خود عطا فرماتا ہے۔یہ بھی خیال نہیں کرنا چاہئے کہ اگر فلاں شخص ہدایت پا جائے اور احمدی ہو جائے تو جماعت ترقی کرے گی۔بعض دفعہ لوگ کہتے ہیں کہ فلاں فلاں شخص احمدی ہو جائے تو یہ احمدیت کی ترقی ہوگی اور ہم بھی احمدی ہو جائیں گے۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ اس بارے میں ایک جگہ فرماتے ہیں کہ بعض لوگ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پاس آتے اور کہتے کہ ہمارے گاؤں میں فلاں شخص ہے اگر وہ احمدی ہو جائے تو ہم گاؤں کے لوگ احمدی ہو جائیں