خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء) — Page 633
خطبات مسرور جلد 13 633 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 23 اکتوبر 2015ء تھلوی کل فوت ہو گئے ہیں اور یہ الہام مجھے انہی کے متعلق ہوا ہے۔گویا خدا تعالیٰ نے الہام میں انہیں اہل بیت میں سے قرار دیا ہے۔پھر ان کے متعلق یہ الہام بھی ہوا کہ اولاد کے ساتھ نرم سلوک کیا جائے گا۔بہر حال ( حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں کہ ان کی وفات پر اللہ تعالیٰ کا حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے تعزیت کرنا اور یہ کہنا کہ اہل بیت میں سے کسی شخص کی وفات ہوئی ہے بتا تا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک روحانی رنگ میں اہل بیت میں ہی شامل تھے۔پس قیصرہ خانم کا ہم سے یہ دوسرا رشتہ ہے کہ وہ اس شخص کے ایک بیٹے کی نواسی ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے اہل بیت میں سے قرار دیا ہے۔(ماخوذ از خطبات محمود جلد 3 صفحہ 678-677) اس کی تاریخی حیثیت کی وجہ سے ہی مجھے خیال آیا اور میں نے یہ کچھ حصہ بیان کیا ہے۔ان کی اہلیہ کی چند سال پہلے وفات ہوئی تھی۔اس میں بھی میں نے بیان کیا تھا۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان سے رحم اور مغفرت کا سلوک فرمائے اور اپنے پیاروں کے قدموں میں جگہ دے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 13 نومبر 2015 ء تا 19 نومبر 2015 ، جلد 22 شماره 46 صفحہ 05-09)