خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء) — Page 576
خطبات مسرور جلد 13 576 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 25 ستمبر 2015ء انسان اسے پھونک مار کر عابد بنا دے گا ، یہ نہیں ہوسکتا۔فرمایا کہ یہ اللہ تعالیٰ کا قاعدہ اور سنت نہیں“۔فرمایا کہ اس طریق پر جو شخص اللہ تعالیٰ کو آزماتا ہے وہ خدا تعالیٰ سے ہنسی کرتا ہے اور مارا جاتا ہے۔آخر نتیجہ کیا ہوتا ہے؟ مارا جاتا ہے، خدا سے دُور ہو جاتا ہے۔فرمایا کہ ”خوب یا درکھو کہ دل اللہ تعالیٰ ہی کے ہاتھ میں ہے۔اس کا فضل نہ ہو تو دوسرے دن جا کر عیسائی ہو جاوے“۔اسلام سے ہٹ جائے یا کسی اور بے دینی میں مبتلا ہو جاوے۔دین سے دور چلا جائے۔اس لئے ہر وقت اس کے فضل کے لئے دعا کرتے رہو اور اس کی استعانت چاہو۔اس سے مدد مانگو تا کہ صراط مستقیم پر تمہیں قائم رکھے۔جو شخص خدا تعالیٰ سے بے نیاز ہوتا ہے وہ شیطان ہو جاتا ہے۔جہاں اللہ تعالیٰ سے بے نیاز ہوئے، اللہ تعالیٰ کو چھوڑا ، اللہ تعالیٰ کو بھولے، وہیں سے شیطان نے حملہ کیا اور شیطان ہو گئے۔فرمایا کہ اس کے لئے ضروری ہے کہ انسان استغفار کرتا رہے تا کہ وہ زہر اور جوش پیدا نہ ہو جو انسان کو ہلاک کر دیتا ہے“۔استغفار اس کا علاج ہے کہ استغفار کرو تا کہ اس زہر سے بچو جو شیطان کے قریب کرتا ہے اور انسان کو ہلاک کر دیتا ہے۔66 ( ملفوظات جلد 8 صفحہ 155-154) پس مستقل مزاجی شرط ہے اور یہ ایمان کہ خدا تعالیٰ کے سوا کوئی نہیں۔جب سب راستے بند کر کے انسان اللہ تعالیٰ کی طرف جھکے تبھی وہ کیفیت پیدا ہوتی ہے جو عبادت کا شوق بھی دلاتی ہے۔مستقل اللہ تعالیٰ کی طرف جھکنا پڑتا ہے۔مستقل اس سے مدد مانگنی پڑتی ہے۔شیطان کیونکہ ہر وقت حملے کے لئے تیار ہے اس لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ یہ ذوق و شوق پیدا کرنے کے لئے استغفار کرنا بھی ضروری ہے۔شیطان کے حملوں سے بچنے کے لئے استغفار کرنا بہت ضروری ہے۔انسان استغفار کر کے جب شیطان کو اپنے سے دور بھگائے گا تو پھر اللہ تعالیٰ کی پناہ میں آنے کے لئے تڑپ کر دعا بھی کرے گا۔استغفار بھی تڑپ کر ہو رہی ہو گی اور مزید ترقی کرنے کے لئے اس کے قرب کے راستے تلاش کرنے کی دعا بھی ہو رہی ہوگی۔جب ایسی حالت انسان کی ہو جائے ، یہ کیفیت طاری ہو جائے تو پھر خدا تعالیٰ اپنا فضل فرماتا ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں صحیح عبد بننے اور نیکیاں بجالانے کی توفیق عطا فرمائے اور مستقل مزاجی سے اس پر قائم رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 16 اکتوبر 2015ء تا22اکتوبر 2015 ءجلد 22 شمارہ 42 صفحہ 05) یہ خطبہ جمعہ عیدالاضحیہ کے دن ہوا تھا۔حضور انور نے نماز عید بیت الفتوح میں پڑھائی اور خطبہ جمعہ بیت الفضل میں۔مرتب سید مبشر احمد ایاز