خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 538 of 903

خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء) — Page 538

خطبات مسرور جلد 13 538 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 04 ستمبر 2015 ء صفات مجھے دیتا ہے اور جب وہ کہتا ہے کہ تم موسیٰ ہو تو موسیٰ والے نشانات مجھے دیتا ہے اور اگر آپ کو اللہ تعالیٰ ہر وقت محمد کہتا ہے تو کیا وہ آپ کو قرآن کریم کے معارف اور لطائف اور حقائق بھی دیتا ہے یا نہیں۔اس نے کہا دیتا تو کچھ نہیں۔تو آپ نے فرمایا دیکھو سچے اور جھوٹے میں یہی فرق ہوتا ہے۔اگر کوئی شخص سچے طور پر کسی کو مہمان بناتا ہے تو وہ اسے کھانے کو دیتا ہے لیکن اگر کوئی کسی سے مذاق کرتا ہے تو وہ یونہی اسے بلا کر اس کے سامنے کھانے کے خالی برتن رکھ دیتا ہے اور کہتا ہے یہ پلاؤ ہے، یہ زردہ ہے۔خدا تعالیٰ مذاق نہیں کرتا۔شیطان مذاق کرتا ہے۔اگر آپ کو محد کہا جاتا ہے اور پھر قرآن کریم کے معارف اور لطائف اور حقائق نہیں دیئے جاتے تو ایسا کہنے والا شیطان ہے،خدا نہیں ہے۔خدا تعالیٰ اگر کچھ کہتا ہے تو اس کے مطابق چیز بھی انسان کے آگے رکھ دیتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ اگر آپ کے سامنے کوئی چیز نہیں رکھی جاتی تو آپ یقین کر لیں کہ آپ کو محمد کہنے والا خدا نہیں، شیطان ہے۔اور حقیقت یہ ہے کہ تغیر خدا تعالیٰ پیدا کرتا ہے۔(ماخوذ از خطبات محمود جلد 33 صفحہ 311-310) پس وہ لوگ جو بعض دفعہ بعض خوابوں کی وجہ سے غلط نہی میں مبتلا ہو جاتے ہیں اور بڑے بڑے دعوے کرنے لگ جاتے ہیں وہ اصل میں شیطان کے زیر اثر ہوتے ہیں۔خدا تعالیٰ تو جب کسی کو کچھ دیتا ہے تو اس کی چمک بھی دکھاتا ہے۔اپنی تائیدات کا اظہار بھی کرتا ہے۔نشانات ظاہر ہوتے ہیں۔اللہ تعالیٰ کی فعلی شہادت اس کے ساتھ کام کر رہی ہوتی ہے۔یہی ہم نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ دیکھا اور یہی آپ کی پیشگوئی دربارہ مصلح موعود جو تھی اسے خلیفہ المسیح الثانی کے حق میں پورے ہوتے دیکھا اور یہی خلافت احمدیہ کے قیام کی جو خوشخبری آپ نے دی تھی اس میں اللہ تعالیٰ کی فعلی شہادت سے اس کو ہم نے پورا ہوتے دیکھا۔اللہ تعالیٰ ہر احمدی کے ایمان وایقان میں ترقی عطا فرمائے اور وہ ان باتوں کو سمجھنے والا ہو۔نماز کے بعد میں ایک جنازہ بھی پڑھاؤں گا جو مکرمہ صاحبزادی امتہ الباری صاحبہ کا ہے۔31 را گست اور یکم ستمبر 2015ء کی درمیان رات کو 87 سال کی عمر میں ان کی وفات ہوئی۔اِنَّا لِلهِ وَانا إِلَيْهِ رَاجِعُون۔مکر مہ امتہ الباری بیگم صاحبہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پوتی ، حضرت مرزا شریف احمد صاحب کی بیٹی اور حضرت نواب محمد علی خان صاحب کی نواسی تھیں۔اور سیدۃ امتہ الحفیظ بیگم صاحبہ اور نواب عبداللہ خان صاحب کی بہو تھیں۔ان کے میاں مکرم عباس احمد خان صاحب مرحوم تھے۔اور وہ میری