خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء) — Page 518
خطبات مسرور جلد 13 518 خطبه جمعه فرموده مورخہ 28 اگست 2015ء کرنے والا ہو جائے گا تو جو پیسے پولیس والوں کی تنخواہ میں دیتے ہیں وہی غریبوں بوڑھوں کی ضروریات پوری کرنے کے کام آئیں گے۔پس یہ چیزیں ہر احمدی کو جہاں شکر گزار بناتی ہیں وہاں جن میں چھوٹی موٹی کمزوریاں ہیں ان کو ان کمزوریوں کو دور کرنے کی کوشش بھی کرنی چاہئے۔سوئٹزرلینڈ سے پریس اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے مہمان برانسولا و بیلی صاحب Branislav Beli) شامل ہوئے۔کہتے ہیں کہ جلسہ سالانہ کے آخری دن شامل ہوا۔میں دنیا کے مختلف events میں شامل ہوتارہتا ہوں لیکن اس طرح کاevent پہلے کبھی نہیں دیکھا۔ایک عجیب نظارہ تھا۔جب لوگوں کو رکنے کا کہا جاتا تو خاموشی سے رک جاتے اور جب ان کو مڑنے کو کہتے تو اسی طرف وہ مڑ جاتے۔کسی نے اس بات پر غصے کا اظہار نہیں کیا کہ کیوں ان کو روکا جا رہا ہے۔مجھے نظر نہیں آیا کہ کوئی کارکن یا کوئی بھی جلسے میں شامل ہونے والا غصے سے بات کر رہا ہے۔میں نے کافی ملک دیکھے ہیں مگر اس طرح کا پر سکون اور اعلیٰ نظام کہیں نہیں دیکھا۔ایک غیر احمدی سوئس غیر مسلم مائیکل شیرن برگ (Michael Scharrenberg) شامل ہوئے۔سوئٹزرلینڈ کے ہی ہیں وہ کہتے ہیں کہ سب سے بڑھ کر عالمی بیعت کا نظارہ تھا کہ کس طرح لوگ اپنے عقیدےاور خلیفہ کے ساتھ وابستگی کا اظہار کر رہے ہیں۔ایک نو احمدی دوست مائیٹا کیلاف واسرو ہیں۔مائیکرونیشیا سے آئے ہوئے تھے اور یہ وہاں گیارہ سال تک میئر بھی رہے ہیں۔کہتے ہیں یہ سارا کچھ دیکھنے کے بعد اب میں مصمم ارادہ لے کر جا رہا ہوں کہ اپنے خاندان اور کو سرائے (جو اُن کا شہر ہے ) کے لوگوں کے اسلام کے بارے میں غلط تاثرات کو ختم کرنے کی کوشش کروں گا۔پس جلسہ تبلیغ کا بہت بڑا ذریعہ بن جاتا ہے۔جمیکا سے ایک جرنلسٹ آئی ہوئی تھیں۔ان کے ساتھ ایک کیمرہ مین بھی تھا۔کہتی ہیں کیمرہ مین شروع میں کسی مسلمان مجمع میں شامل ہونے سے ہچکچا رہا تھا لیکن انہوں نے جب دیکھا کہ ہر ایک ان کے ساتھ محبت سے پیش آ رہا ہے اور ان کا خیال رکھا جا رہا ہے تو پوچھنے لگے کہ کیا ان لوگوں کے دلوں میں واقعی ہمارے لئے پیار ہے یا یہ صرف دکھاوا کر رہے ہیں؟ اس پر ہمارے مبلغ نے انہیں جواب دیا کہ اخوت اور بھائی چارہ اسلام کی بنیادی تعلیمات میں سے ہے۔آپ سارا جلسہ گزاریں آپ کو خود ہی پتا چل جائے گا کہ لوگ دکھاوا کر رہے ہیں یا نہیں۔