خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء) — Page 35
خطبات مسرور جلد 13 35 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 09 جنوری 2015ء آسٹریلیا کی دس جماعتیں یہ ہیں۔نمبر ایک پر بلیک ٹاؤن ، ملبرن ، ماؤنٹ ڈرائٹ ، ایڈیلیڈ، مارسیڈن پارک، برسبن ، کیمبرا، پرتھ تسمانیہ، ڈارون۔اللہ تعالیٰ قربانی کرنے والوں کے اموال و نفوس میں بے انتہا برکت ڈالے۔آخر میں اس دعا کی طرف بھی توجہ دلانی چاہتا ہوں کہ پاکستان کے احمدیوں کے لئے خاص طور پر دعا کریں۔ربوہ میں بھی چند روز سے مخالفین اور معاندین کی طرف سے حالات خراب کرنے کی کافی کوشش کی جارہی ہے۔اللہ تعالیٰ ان کے شر سے ہر احمدی کو بچائے اور ان کے شر انہی پر الٹائے اور ربوہ میں امن و امان کی صورتحال قائم رہے۔انتظامیہ اور حکومت کو بھی اللہ تعالیٰ عقل دے کہ وہ صحیح طرح اس معاملے کو سنبھال سکیں۔اسی طرح مسلمان دنیا اور یورپ میں رہنے والے مسلمانوں کے لئے بھی دعا کریں۔فرانس میں جو ایک ظالمانہ واقعہ ہوا ہے اور اسلام اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے نام پر قانون ہاتھ میں لے کر کسی کو اس طرح مارنا قتل کرنا جس کا اسلام کی تعلیم سے دور کا بھی واسطہ نہیں۔ہم ہمیشہ یہ کہتے ہیں کہ اسلام کی تعلیم سے اس کا واسطہ نہیں اور ثابت کرتے ہیں کہ تعلیم سے واسطہ نہیں۔لیکن پھر بھی نام نہاد مسلمان اور یہ مسلمان تنظیمیں اپنی حرکتوں سے اور ان ظلموں سے باز نہیں آتے۔اس کے نتیجہ میں یہاں مسلمانوں کو بھی جو یورپین ملکوں میں رہتے ہیں یا مغرب میں رہتے ہیں ان ملکوں کے مقامی لوگوں کے غلط رد عمل کا سامنا ہو سکتا ہے۔اور صرف یہی نہیں کہ اس رد عمل میں یہ اخبار جس کے خلاف کارروائی ہوئی ہے، جس کے ایڈیٹر کو اور لوگوں کو ظلم کر کے مارا ہے یہ اخبار بھی اور یہاں کے لوگ بھی اور یہاں کا پریس بھی غلط رد عمل دکھا کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات پر غلط حملے کر سکتے ہیں۔اللہ تعالیٰ یہاں کی حکومتوں کو بھی توفیق دے کہ اس غلط رد عمل کو روکنے کی کوشش کریں۔جو مجرم ہیں انہیں پکڑیں اور قانون کے مطابق سزا دیں۔لیکن اگر غلط رد عمل ہوئے تو مسلمان جن کو سمجھانے والا کوئی نہیں وہ بھی پھر رد عمل دکھلائیں گے اور یوں فتنہ و فساد کا سلسلہ بڑھتا چلا جائے گا۔اس کے زیادہ ہونے کا خطرہ ہے۔آج جماعت احمدیہ کے افراد کا ہی یہ کام ہے کہ دونوں طرفوں کو فلموں سے بچانے کے لئے دعا کریں۔اسی طرح درود شریف ان دنوں میں کثرت سے پڑھنے کی طرف توجہ دیں اور جو اپنے دائرے میں امن کی فضا پیدا کرنے کے لئے عملی کوشش کر سکتے ہیں ان کو کوشش بھی کرنی چاہئے۔اللہ تعالیٰ دنیا کو فساد کی صورت سے نجات دے اور فساد کی یہ جو صورت ہے وہ جلد امن میں بدل جائے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 30 جنوری 2015 ء تا 05 فروری 2015 جلد 22 شماره 05 صفحه 05-09)