خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 33 of 903

خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء) — Page 33

خطبات مسرور جلد 13 33 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 09 جنوری 2015ء چاہئے۔ہندوستان میں بھی جیسا کہ میں نے کہا بنگال کے علاقے میں بیعتیں ہوئی تھیں۔جائزہ لینے کے لئے پروگرام بنانے چاہئیں تا کہ رابطوں کے ٹوٹنے یا پیچھے ہٹنے والوں کی وجوہات کا پتا چلے اور آئندہ کے لئے ان کمیوں کو سامنے رکھتے ہوئے پھر تبلیغ اور تربیت کی جامع منصوبہ بندی ہو۔اسی طرح باقی دنیا میں بھی اس نہج پر کام کرنا چاہئے کہ جو جماعت میں شامل ہوتا ہے اس سے ہم کس طرح مسلسل رابطہ رکھیں چاہے وہ کتنا ہی دور دراز علاقے میں رہتا ہو۔رابطہ انتہائی ضروری ہے۔اللہ تعالیٰ اس کام کو کرنے کی جماعتوں کوتو فیق عطا فرمائے۔اب میں جیسا کہ طریق ہے جنوری کے پہلے یا دوسرے جمعہ میں وقف جدید کے نئے سال کا اعلان ہوتا ہے، اس کا اعلان کرتا ہوں اور گزشتہ سال کے کچھ کوائف بھی سامنے رکھتا ہوں۔وقف جدید کا ستاونواں (57) سال اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو جذب کرتے ہوئے 31 دسمبر کو تم ہوا اور اٹھانواں (58) سال یکم جنوری سے شروع ہو گیا۔جماعت ہائے احمد یہ عالمگیر کو اس سال اللہ تعالیٰ کے فضل سے وقف جدید میں باسٹھ لاکھ نو ہزار پاؤنڈ کی قربانی پیش کرنے کی توفیق ملی جو گزشتہ سال سے سات لاکھ اکتیس ہزار پاؤنڈ زیادہ ہے۔الحمد للہ۔پاکستان سرفہرست ہی ہے۔گزشتہ سال برطانیہ او پر آیا تھا۔اس کے بعد برطانیہ۔پھر امریکہ۔پھر جرمنی۔پھر کینیڈا۔پھر ہندوستان۔پھر آسٹریلیا۔آسٹریلیا میں بھی ماشاء اللہ تعداد بڑھانے کے لحاظ سے بھی اور وصولی کے لحاظ سے بھی بہت کام ہوا ہے۔آسٹریلیا کے بعد انڈونیشیا ہے۔پھر دینی ، تحکیم اور پھر ایک عرب ملک ہے۔کرنسی کے حساب سے جو اضافہ کیا ہے، وہ جیسا کہ میں نے کہا آسٹریلیا نے نمایاں اضافہ کیا ہے۔انہوں نے ایک سو تیس فیصد اضافہ کیا ہے۔کینیڈا نے اکیس فیصد۔اس کے بعد انڈیا کا سولہ فیصد یا تقریبا سترہ فیصد۔فی کس ادائیگی کے لحاظ سے امریکہ نمبر ایک پر ہے۔ستر پاؤنڈ فی کس انہوں نے ادائیگی کی ہے۔سوئٹزرلینڈ کی انسٹھ پاؤنڈ ہے۔آسٹریلیا چھپن۔یوکے (UK) کی اکاون پاؤنڈ۔پھر یلجیئم۔پھر فرانس۔پھر کینیڈا۔پھر جرمنی۔ان بڑی جماعتوں میں سے جرمنی کی سب سے آخر میں ہے۔شاملین کی تعداد: وقف جدید کے شاملین کی تعداد گیارہ لاکھ انتیس ہزار سے تجاوز کر گئی ہے اور تعداد میں اضافے کے اعتبار سے مالی بین ، نائیجر ، بورکینا فاسو، گیمبیا اور کیمرون کی جماعتیں قابل ذکر ہیں۔مجموعی وصولی کے لحاظ سے افریقہ میں غانا سب سے اوّل ہے۔پھرنا کیجیریا۔پھر ماریشس ہے۔بالغان میں پاکستان کی پہلی تین جماعتوں میں اوّل لاہور ہے۔دوم ربوہ۔سوم کراچی۔وہاں