خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 30 of 903

خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء) — Page 30

خطبات مسرور جلد 13 30 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 09 جنوری 2015ء تینوں گاؤں کے تمام افراد نے وقف جدید کے چندے میں بھی شمولیت اختیار کی۔اس طرح اس قبیلے میں اس دوران کم و بیش ایک ہزارنی بیعتیں بھی حاصل ہوئیں۔تو یہ مالی قربانیوں کے چند واقعات ہیں کہ کس طرح تڑپ سے یہ لوگ چندوں کی ادائیگی کرتے ہیں۔بہت سے واقعات میں ہم نے یہ بھی دیکھا ہے کہ کس طرح خدا تعالیٰ بڑھا کر لوٹاتا بھی ہے۔پس خدا تعالیٰ سچے وعدوں والا ہے۔ان واقعات کو دیکھ کر جہاں خدا تعالیٰ کے کلام کی سچائی ظاہر ہوتی ہے اور خود ہمیں بھی تجربہ ہوتا ہے وہاں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی جماعت کے ساتھ چاہے وہ دنیا کے کسی بھی ملک میں ہو اللہ تعالیٰ کی تائیدات کے نظارے بھی نظر آتے ہیں۔وقف جدید کی وسعت میں پہلے بھی گزشتہ سالوں میں بتا چکا ہوں کہ وقف جدید کی تحریک بیرون از پاکستان ممالک میں خاص طور پر افریقہ و بھارت کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے حضرت خلیفہ امسیح الرابع نے شروع کی تھی۔پہلے پاکستان سے باہر خاص طور پر یورپ کے ممالک میں یا امیر ممالک جو ہیں ان میں اتناز ور نہیں دیا جا تا تھا تو ان ملکوں کی یہ رقم اب افریقہ میں خرچ ہوتی ہے۔اس وقت تھوڑا سا آپ کو جائز ہ بتانا چاہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے افریقہ کے اٹھارہ ممالک میں 95 مساجد زیر تعمیر ہیں اور بعض بڑی بڑی مساجد بھی بن رہی ہیں کیونکہ وہاں تعداد بھی بڑھ رہی ہے اور تبلیغ کے نئے میدان بھی کھل رہے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بھی اس طرف خاص توجہ دلائی ہے کہ جہاں اسلام کا تعارف کروانا ہو تبلیغ کرنی ہو تو مسجد بنا دو۔(ماخوذ از ملفوظات جلد 7 صفحہ 119 ) افریقہ کے علاوہ بھی دنیا میں یہ کام ہو رہے ہیں۔اس وقت افریقہ سمیت قریباً پچیس ممالک ہیں، سات ممالک دوسرے بھی ہیں، جہاں اس سال میں 204 نئی مساجد تعمیر ہوئی ہیں۔اسی طرح 184 مشن ہاؤسز تعمیر ہوئے ہیں۔یورپ اور مغربی ممالک کے چندہ وقف جدید کا تقریباً اسی فیصد افریقن ممالک میں خرچ ہوتا ہے۔باوجود اس کے کہ افریقن احمدی اللہ تعالیٰ کے فضل سے بڑی مالی قربانی دیتے ہیں لیکن ان کی ضروریات اور وہاں بیعتوں کی تعداد بڑھنے کے باوجود نو مبائعین چونکہ غریب ہیں اس لئے پوری طرح اپنے اخراجات پورے نہیں کر سکتے۔ان کو بہر حال مدد کی ضرورت ہے۔جیسا کہ واقعات میں بھی بیان ہوا ہے کہ کس طرح وہ قربانیاں کر رہے ہیں لیکن یہاں ایسے واقعات بھی ہوتے ہیں کہ مخالفین نئے بیعت کرنے والوں کو مختلف دباؤ ڈال کر دُور ہٹانے کی کوشش کرتے ہیں۔کمز ور لوگ بھی ہوتے ہیں جو پھر پیچھے