خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء) — Page iv
نصائح ہیں کہ جن پر عمل پیرا ہو کر ہم اپنی زندگیوں کو سنوار سکتے ہیں ، اپنی زندگیوں میں نکھار پیدا کر سکتے ہیں اور معاشرے میں ایک حسین انقلاب پیدا کر سکتے ہیں۔دنیا بھر میں جو نفسانفسی کا عالم ہے اور جو انسانیت کو ایک تیسری عالمگیر جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کئے ہوئے ہے۔انسان اپنے رب ، اپنے خالق اور مالک سے منہ موڑے ہوئے اس کی ایسی ناراضگی کا مورد بنا ہوا ہے کہ آئے دن طرح طرح کی آفات و مصائب کے عذاب کا شکار ہورہا ہے۔ان سب سے بچنے کے لئے دل کی گہرائیوں سے نکلی ہوئی ہمدردی اور شفقت کے جذبات پر مشتمل نصائح کی جھلک بھی آپ ان خطبات میں پائیں گے۔ان قیمتی اور مفید نصائح کو ذہن میں ہر دم مستحضر رکھ کر ان پر عمل پیرا ہونے کی اللہ تعالیٰ ہر ایک کو توفیق بخشے اور دعا اور عبادات اور ہمدردی خلق کے لئے ایک جوش اور جذبہ عطا فرمائے تاوہ روحانی انقلاب برپا ہو اور دنیا میں امن اور سلامتی کی راہیں ہموار ہوں۔آمین خاکسار خالد مسعود