خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page iii of 903

خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء) — Page iii

بسم اللہ الرحمان الرحیم عرض ناشر حضرت خلیفہ امسح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ارشاد فرمودہ خطبات جمعہ سال ۲۰۱۵ء بصورت خطبات مسرور جلد ۱۳ پیش خدمت ہیں۔یہ خطبات الفضل انٹرنیشنل میں اشاعت پذیر ہو چکے ہیں اور وہاں سے اخذ کر کے ان کو کتابی صورت میں شائع کیا گیا ہے۔حضرت مصلح موعوددؓ فرماتے ہیں۔خدا تعالیٰ جس شخص کو خلافت پر کھڑا کرتا ہے وہ اس کو زمانہ کے مطابق علوم بھی عطا کرتا ہے۔۔۔۔۔اسے اپنی صفات بخشا ہے۔( الفرقان مئی، جون ۱۹۶۷ صفحه ۳۷) ہماری خوش نصیبی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں وقت کے امام کو پہچاننے کی توفیق دی اور اس کا سراسر فضل واحسان ہے کہ اس نے ہمیں خلافت کے نظام میں شامل کیا ، ہمیں ایک خلیفہ عطا کیا جو ہمارے لئے درد رکھتا ہے، ہمارے لئے اپنے دل میں پیار رکھتا ہے ، اس خوش قسمتی پر جتنا بھی شکر کیا جائے کم ہے ، اس شکر کا ایک طریق یہ بھی ہے کہ ہم خلیفہ وقت کی آواز کوسنیں، اس کی ہدایات کو سنیں اور اس پر عمل کریں کیونکہ اس کی آواز کوسنا باعث ثواب اور اس کی باتوں پر عمل کرنا دین و دنیا کی بھلائی کا موجب ہے۔اس کی آواز وقت کی آواز ہوتی ہے، زمانے کی ضرورت کے مطابق یہ الہی بندے بولتے ہیں۔خدائی تقدیروں کے اشاروں کو دیکھتے ہوئے وہ رہنمائی کرتے ہیں۔الہی تائیدات ونصرت ان کے شامل حال ہوتی ہے۔خدائی صفات ان کے اندر جلوہ گر ہوتی ہیں۔خطبات مسرور کی اس جلد میں ہمارے پیارے آقا اور امام ہمام کی قیمتی اور زریں نصائح ہم ملاحظہ کر سکیں گے۔گھروں کے مسائل ہوں یا معاشرتی ، ان سب کی بابت ایسی