خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 367 of 903

خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء) — Page 367

خطبات مسرور جلد 13 367 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 12 جون 2015ء میں آرہے ہیں اور اسلام کا حقیقی پیغام اب اس ذریعہ سے پہنچارہے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کے علم وفراست میں اور برکت عطا فرمائے۔پس جلسہ سالانہ جہاں اپنوں کے لئے روحانی اور تربیتی ترقی کا باعث بنتا ہے جس کا اظہار احباب و خواتین مجھے اپنے خطوں میں کرتے رہتے ہیں وہاں غیروں کو بھی اسلام کی حقیقی تصویر پیش کرنے کا باعث بنتا ہے اور اس طرح سے بیعتیں بھی ہوتی ہیں۔کئی لوگ جو انتظامیہ کے علم کے مطابق پہلے بیعت کے لئے تیار نہیں تھے، میرے سے ملاقات اور چند سوال پوچھنے کے بعد بیعت کے لئے تیار ہو گئے۔پس کس کس فضل اور احسان کا انسان شکر ادا کرے۔کس کس انعام کا شکر ادا کرے جو اللہ تعالیٰ ہم پر فرماتا ہے۔اللہ تعالیٰ کرے کہ اب جماعتیں ان فضلوں کو سنبھالنے والی بھی ہوں اور یہ نئی بیعتیں کرنے والے جو لوگ ہیں ان کو بھی صحیح رنگ میں اپنے اندر سمو سکیں اور جلسے کی یہ برکات وسیع تر پھیلتی چلی جائیں۔اللہ تعالیٰ تمام افراد جو شامل ہوئے ان کو بھی ان برکات سے مستقل فائدہ اٹھانے کی توفیق عطا فرمائے اور ہم سب کو حقیقی شکر گزار بنائے۔نماز کے بعد ایک جنازہ غائب بھی پڑھوں گا جو مکرمہ رشیدہ بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم محمد دین صاحب بدر در ویش قادیان کا ہے۔یکم جون 2015ء کو 77 سال کی عمر میں بقضائے الہی وفات پا گئیں۔إِنَّا لِلهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔آپ کا تعلق دیودرگ کرنا ٹک سے تھا۔آپ کی شادی مکرم محمد دین صاحب بدر سے ہوئی جو تین سو تیرہ قدیمی درویشان میں سے تھے۔مرحومہ اپنے بچوں کو ہمیشہ نیکی تقوی سے زندگی بسر کرنے اور خلافت سے وابستہ رہنے کی نصائح کیا کرتی تھیں۔درویشانہ تنگ دستی اور کثیر عیال کے با وجودصبر اور رضائے الہی پر ہمیشہ قائم رہیں۔آپ نے چار بیٹے اور چار بیٹیاں یادگار چھوڑی ہیں۔آپ کے دو بیٹے سلسلے کی خدمت میں مصروف ہیں۔مکرم مبشر احمد صاحب بدر نائب صدر عمومی اور لوکل مربی اور مکرم طاہر احمد صاحب بدر نائب نا ظر بیت المال خرچ مقرر ہیں جبکہ ایک داماد کرم منیر احمد صاحب حافظ آبادی وکیل اعلی تحریک جدید ہیں اور دوسرے داماد مکرم شمس الدین صاحب معلم کے طور پر خدمت بجالا رہے ہیں۔مرحومہ موصیہ تھیں۔بہشتی مقبرہ قادیان میں ان کی تدفین ہوئی۔اللہ تعالیٰ مرحومہ سے مغفرت کا سلوک فرمائے، درجات بلند فرمائے ، اپنی رضا کی جنتوں میں جگہ دے۔اللہ تعالیٰ ان کے لواحقین کو صبر کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ان کی خوبیوں کو زندہ رکھنے کی بھی توفیق عطا فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل مؤرخہ 03 جولائی 2015 ء تا 09 جولائی 2015 ، جلد 22 شماره 27 صفحہ 05 09)