خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 366 of 903

خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء) — Page 366

خطبات مسرور جلد 13 366 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 12 جون 2015ء باتیں کیں میں ان سب سے مکمل اتفاق کرتا ہوں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میرا خیال تھا کہ یہ تقریب چرچ کی تقریبوں کی طرح ہوگی جن میں زیادہ دکھاوا ہوتا ہے لیکن ایک سادہ اور بہت اچھی تقریب تھی۔الیکٹرانک میڈیا کے ذریعہ سے ان سارے پروگراموں کی کوریج بھی بہت ہوتی ہے۔مجموعی طور پر مختلف اخبارات میں تقریباً اٹھاسی خبریں شائع ہوئیں۔اسی طرح آٹھ مختلف ریڈ یوٹیشن اور چار مختلف ٹی وی چینلز پر خبریں نشر ہوئیں۔ان اخبارات، ریڈیو سٹیشن اور ٹی وی چینلز کے ذریعہ سے کل ایک سو چھ یا ایک سوسات ملین لوگوں تک پیغام پہنچا۔جلسہ سالانہ جرمنی کے حوالے سے مختلف اخبارات میں کل چھتیس خبریں شائع ہوئیں اور ان اخبارات کی ریڈرشپ (readership) کل بتیس ملین کے قریب بتائی جاتی ہے۔تین مختلف ریڈیو سٹیشنوں نے بھی جلسہ کے حوالے سے خبر نشر کی۔ان کے ریڈیوسٹیشن کافی مشہور ہیں۔اسی طرح چار مختلف ٹی وی چینل نے بھی جلسہ سالانہ کے حوالے سے خبریں نشر کیں۔اس کے علاوہ جلسے کے آخری دن ایک خاتون صحافی نے میرا ایک انٹر ویولیا تھاوہ دوحصوں میں بطور فلم شائع ہوتا ہے۔یہ جرمنی کا سب سے بڑا آن لائن اخبار ہے۔ان کی اشاعت ساڑھے ستر ملین سے زیادہ ہے۔گویا دونوں خبروں کی مجموعی اشاعت چونتیس ملین ہوگی۔پھر مساجد کے افتتاح کے حوالے سے مختلف اخبارات میں پچاس کے قریب خبریں آئیں۔ان اخبارات کی ریڈر شپ کی کل تعداد باسٹھ ملین کے قریب بنتی ہے۔دور یڈیو سٹیشنوں نے بھی بیت الواحد بناؤ کی مسجد کے افتتاح کے حوالے سے خبر نشر کی۔اس کے علاوہ جرمنی کے مشہور ٹی وی چینل آرٹی ایل (RTL) نے بھی افتتاحی تقریب کے موقع پر ایک انٹرو یولیا تھا اور اسی روز شام کو دومنٹ اور تیس سیکنڈ کی خبر دی۔پھر آخن کی مسجد کے بارہ میں تین اخبارات میں خبر چھپی جو وہاں لوکل اخبارات ہیں۔تقریباً ایک لاکھ سولہ ہزار ان کے پڑھنے والے ہیں۔پھر ایک مسجد کا سنگ بنیاد تھا وہاں کے اخبارات نے جو خبریں شائع کیں ان کے پڑھنے والوں کی تعداد چھ ملین بتائی جاتی ہے۔فیشیا(Vechta) میں مسجد کا افتتاح تھا۔اخبارات میں چار خبریں شائع ہوئیں۔ان اخبارات کی کل ریڈرشپ (readership) قریباً چھبیس لاکھ ہے۔وہاں ایک اخبار دی سائٹ ( Die Zeit) ہے۔اس میں میرا ایک انٹرویو شائع ہوا۔اور یہ ہفت روزہ اخبار ہے جو 1946 ء سے ہر جمعرات کو شائع ہوتا ہے۔اوسطاً پانچ لاکھ کی تعداد میں فروخت ہوتا ہے اور اس کے پڑھنے والوں کی تعدادڈیڑھ لین تک بتائی جاتی ہے۔اسی طرح اس اخبار کے آن لائن ایڈیشن کو انٹرنیٹ پر دیکھنے والوں کی تعداد پانچ ملین کے قریب ہے۔یہ احمدی صحافی ہیں جنہوں نے انٹر ویولیا تھا۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے احمدی بھی اب میڈیا