خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 249 of 903

خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء) — Page 249

خطبات مسرور جلد 13 249 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 17 اپریل 2015ء ہونے سے پہلے کرنا چاہئے اور بہت جلد اس طرف توجہ کرنی چاہئے۔وہ کہتے ہیں کہ میں نے اس بات کو واضح کرانے کے لئے کہا کہ جناب بعض لوگ کہتے ہیں کہ دورہ پڑ جانے کے بعد بھی مریض اچھا ہو سکتا ہے۔اس پر پروفیسر نے جھڑک کر کہا کہ یہ بھی نہیں ہو سکتا۔جو کہتا ہے وہ بیوقوف ہے۔حضرت مصلح موعود فرماتے ہیں کہ غرض یہ ایسی بیماری تھی جس کا کوئی علاج نہیں ہوسکتا تھا اور نہ کبھی ہؤا ہے۔مگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی دعا سے اللہ تعالیٰ نے میاں عبد الکریم کو شفادی اور وہ خدا کے فضل سے اب تک زندہ ہیں۔(اس وقت جب آپ یہ بیان فرما رہے تھے۔پس ثابت ہوا کہ اس طبعی قانون کے اوپر ایک ہستی حاکم ہے جس کے ہاتھ میں شفا کی طاقت ہے۔(ماخوذ از ہستی باری تعالیٰ۔انوار العلوم جلد 6 صفحہ 328-329) پھر آپ ایک واقعہ بیان فرماتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پاس ایک دفعہ امریکہ سے دو مرد اور ایک عورت آئی۔ایک مرد نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے آپ کے دعوی کے متعلق گفتگو کی۔دورانِ گفتگو میں حضرت مسیح ناصری علیہ السلام کا ذکر آ گیا۔اس شخص نے کہا کہ وہ تو خدا تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ان کے خدا ہونے کا تمہارے پاس کیا ثبوت ہے؟ اس نے کہا کہ انہوں نے معجزے دکھائے ہیں۔آپ نے فرمایا کہ مجزے تو ہم بھی دکھلاتے ہیں۔اس نے کہا مجھے کوئی معجزہ دکھلا ئیں ؟ آپ نے فرمایا تم خود میرا امعجزہ ہو ( یعنی وہ امریکن جس نے سوال کیا تھا اسے فرمایا کہ تم میرا معجزہ ہو۔یہ سن کر وہ حیران سا ہو گیا۔اور کہنے لگا میں کس طرح معجزہ ہوں۔آپ نے فرمایا کہ قادیان ایک بہت چھوٹا سا اور غیر معروف گاؤں تھا۔معمولی سے معمولی کھانے کی چیزیں بھی یہاں سے نہیں مل سکتی تھیں حتی کہ ایک روپے کا آٹا بھی نہیں مل سکتا تھا اور اگر کسی کوضرورت ہوتی تھی تو گیہوں لے کر پسوا تا تھا۔اُس وقت مجھے خدا تعالیٰ نے خبر دی تھی کہ میں تیرے نام کو دنیا میں بلند کروں گا اور تمام دنیا میں تمہاری شہرت ہو جائے گی۔چاروں طرف سے لوگ تیرے پاس آئیں گے اور ان کی آسائش اور آرام کے سامان بھی یہیں آجائیں گے۔يَأْتُونَ مِنْ كُلِّ فَجٍّ عَمِيقٍ اور ہر قسم اور ہر ملک کے لوگ تیرے پاس آئیں گے۔يَأْتِيَكَ مِنْ كُلِّ فَجٍّ عَمِيقٍ۔اور اس قدر آئیں گے کہ جن راستوں سے آئیں گے وہ عمیق ہو جائیں گے۔( گہرے ہو جائیں گے۔) اب دیکھ لو کہ راستے کس قدر عمیق ہو گئے ہیں۔بٹالے سے قادیان تک جو سڑک آتی ہے اس پر پچھلے ہی سال گورنمنٹ نے دو ہزار روپے کی مٹی ڈلوائی ہے۔تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اسے فرمایا کہ تم میرے پاس امریکہ سے آئے ہو۔تمہارا مجھ سے کیا تعلق تھا۔جب تک میں