خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 5 of 903

خطبات مسرور (جلد 13۔ 2015ء) — Page 5

خطبات مسرور جلد 13 5 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 02 جنوری 2015ء حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: "ہمیں تاکید ہے کہ ہم نامحرم عورتوں کو اور ان کی زینت کی جگہ کو ہرگز نہ دیکھیں فرماتے ہیں: ” ضرور ہے کہ بے قیدی کی نظروں سے کسی وقت ٹھوکریں پیش آویں۔سو چونکہ خدا تعالیٰ چاہتا ہے کہ ہماری آنکھیں اور دل اور ہمارے خطرات سب پاک رہیں اس لئے اس نے یہ اعلیٰ درجہ کی تعلیم فرمائی۔“ (اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد 10 صفحه 343) آپ نے فرمایا کہ: ”اسلام نے شرائط پابندی ہر دو عورتوں اور مردوں کے واسطے لازم کئے ہیں۔پردہ کرنے کا حکم جیسا کہ عورتوں کو ہے مردوں کو بھی ویسا ہی تاکیدی حکم ہے غض بصر کا۔“ (ملفوظات جلد 10 صفحہ 346) اس بات پر بھی ہمیں غور کرنا چاہئے اور دیکھنا چاہئے کہ کس حد تک ہم اس پر عمل کرتے ہیں۔پھر آپ نے ہم سے یہ عہد لیا کہ ہر ایک فسق و فجور سے بچوں گا۔(ماخوذ از ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 563) اللہ تعالیٰ کے احکامات سے باہر نکلنا فسق ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک موقع پر فرمایا کہ گالی گلوچ کرنا فسق ہے۔“ (سنن ابن ماجه باب اجتناب البدع والجدل حدیث (46) حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ایک موقع پر فرمایا کہ : ” قرآن سے تو ثابت ہوتا ہے کہ کافر ( ملفوظات جلد 4 صفحہ (367) سے پہلے فاسق کو سزا دینی چاہئے۔“ فرمایا: ”جب یہ ( یعنی مسلمان ) فسق و فجور میں حد سے نکلنے لگے اور خدا کے احکام کی ہتک اور شعائر اللہ سے نفرت ان میں آگئی اور دنیا اور اس کی زیب وزینت میں ہی گم ہو گئے تو اللہ تعالیٰ نے ان کو بھی اسی طرح ہلا کو چنگیز خان وغیرہ سے برباد کرایا۔“ ( ملفوظات جلد 5 صفحہ 133 ) آجکل بھی دنیا کا ، مسلمانوں کا یہی حال ہے۔پھر ایک عہد بیعت کرنے والے سے یہ لیا گیا ہے کہ ظلم نہیں کرے گا۔ظلم اور خیانت ایک گناہ (ماخوذ از ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 563) ظلم ایک انتہائی بڑا گناہ ہے۔کسی کا حق غلط طریق سے دبانا بہت بڑا ظلم ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم