خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 766
خطبات مسرور جلد 12 766 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 19 دسمبر 2014ء کہتی ہیں کہ ان کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے گہرا عشق تھا۔کہتی ہیں ایک دن دوائی پلا رہی تھیں تو انہوں نے ایک گھونٹ لیا تو میں نے ان کو کہا کہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے تین گھونٹ لینا پسند فرمایا ہے تو یہ سن کر فو ر ا دو گھونٹ اور پی لئے باوجود یکہ پہلے انکار کر رہی تھیں۔تیسرا جنازہ غائب ہوگا مکرم ابراھیم عبدالرحمن بخاری صاحب مصر کا ہو گا جو 13 دسمبر 2014ء کو 63 سال کی عمر میں مصر میں ہی وفات پاگئے۔اِنَّا لِلهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔انہوں نے جوانی کی عمر میں، اٹھارہ سال کی عمر میں 1969ء میں بیعت کی توفیق پائی تھی۔ان دنوں جماعت احمد یہ مصر کے صد ر مکرم محمد بسیونی صاحب تھے۔مرحوم نے تین خلفاء کا دور دیکھا اور مکرم محمد بسیونی صاحب، مکرم مصطفی ثابت صاحب اور مکرم حلمی شافی صاحب جیسے ابتدائی احمدیوں کی صحبت سے مستفیض ہوئے۔بیعت کے بعد آپ نے باوجود اپنے گھر والوں اور سسرال کی طرف سے ظلم و زیادتی کے عہد بیعت کو پوری استقامت، ہمت اور اخلاص و وفا کے ساتھ نبھا یا حتی کہ آپ کو یہ دھمکی بھی دی گئی کہ میاں بیوی میں علیحد گی کرا دیں گے۔اسی طرح آپ کے کام میں بھی کافی پریشانیاں اور روکیں پیدا کی جاتی تھیں۔آپ کو اپنا کام جاری رکھنے کے لئے ایک پرمٹ کی ضرورت ہوتی تھی جو احمدیت کی وجہ سے محض تنگ کرنے کی خاطر کافی لیٹ ایشو کیا جاتا تھا جس سے نفسیاتی الجھن کے علاوہ آپ کا کام بھی کافی متاثر ہوتا تھا۔اس کے علاوہ بھی مختلف بہانوں سے تنگ کرنے کی کوشش کی جاتی لیکن آپ نے کبھی کمزوری نہیں دکھائی۔اس وجہ سے مالی تنگی کے حالات کے باوجود بڑی با قاعدگی سے چندے اور صدقات وغیرہ دیا کرتے تھے۔شادی کے بعد آپ کی اہلیہ نے بھی آپ کی تبلیغ اور نمونہ کو دیکھ کر بیعت کر لی۔1988ء میں فیملی کے ساتھ نائیجیریا کا سفر اختیار کیا جہاں جماعتی سکول میں اڑھائی سال تک عربی زبان کے مدرس کی حیثیت سے خدمت کی۔نمازوں کی ادائیگی اور چندوں میں با قاعدہ تھے۔اور بیماری کے باوجود آخری دنوں میں بھی جمعہ کے لئے باقاعدگی سے آتے تھے۔یہاں بھی آتے رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے بڑے مخلص انسان تھے۔خلافت سے بڑا تعلق تھا۔مرحوم نے بیوہ ނ کے علاوہ ایک بیٹی عزیزہ مریم اور تین بیٹے عزیزان احمد محمود اور محمد یاد گار چھوڑے ہیں جو خدا کے فضل۔سبھی پیدائشی احمدی ہیں۔بیٹی شادی شدہ ہے اور امریکہ میں رہائش پذیر ہے۔بیٹے احمد اور محمود یو کے میں ہیں۔چھوٹا بیٹا اپنی والدہ کے ساتھ مصر میں ہے۔اللہ تعالیٰ ان سب کے درجات بلند فرمائے۔مغفرت اور رحم کا سلوک فرمائے اور ان کے لواحقین کو بھی صبر اور حوصلہ عطا فرمائے۔(الفضل انٹر نیشنل مورخہ 09 جنوری 2015 ء تا 15 جنوری 2015 ءجلد 22 شماره 2 صفحہ 05 تا08)