خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 708
خطبات مسرور جلد 12 708 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 21 نومبر 2014ء والی آفات ان آفات سے بہت زیادہ ہیں۔(ابھی تو بہت ساری آفتیں آتی ہیں ) اور بعض نئی وبائیں بھی ہیں جو پہلے اس سے کبھی اس ملک میں ظاہر نہیں ہو ئیں اور وہ ڈرانے والی اور دہشتناک ہیں اور ایک سخت اور خوفناک قسم کی طاعون بھی ظاہر ہونے والی ہے جو اس ملک اور دوسرے ملکوں میں ظاہر ہوگی اور نہایت پریشان کرے گی۔“ ( پس بڑے خوف کا مقام ہے۔یہ نشانات بند نہیں ہوئے۔فرمایا ” ایک سخت اور خوفناک قسم کی طاعون بھی ظاہر ہونے والی ہے جو اس ملک اور دوسرے ملکوں میں ظاہر ہوگی اور نہایت پریشان کرے گی۔شاید اب کے سال یا دوسرے سال میں اور ایک زلزلہ بھی آنے والا ہے جو نا گہانی طور پر آئے گا اور سخت آئے گا“۔(اور اب دنیا کے جو عمل ہیں اور جس طرح خدا سے دُور ہٹ رہے ہیں اور نہ صرف دُور ہٹ رہے ہیں بلکہ ظلم بھی کر رہے ہیں۔ان آفات کو پھر بلانے کے لئے خود ان کے عمل جلدی کر رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ رحم فرمائے اور احمدیوں کو دعائیں کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہمیں اپنے عملوں کو درست رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔آپ فرماتے ہیں کہ ) معلوم نہیں کہ کسی حصہ ملک میں یا عام ہوگا۔اگر دنیا کے لوگ خدا سے ڈریں تو یہ آفات ٹل بھی سکتی ہیں کیونکہ خدا زمین و آسمان کا بادشاہ ہے۔وہ اپنے حکموں کو جاری بھی کر سکتا ہے اور ٹال بھی سکتا ہے مگر بظاہر کچھ امید نہیں کہ لوگ خدا سے ڈریں کیونکہ دل حد سے زیادہ سخت ہو گئے ہیں اور مجھے ان پیشگوئیوں کے پیش از وقت سنانے کی وجہ سے ان کے متنبہ ہونے کی کچھ توقع نہیں۔اور بجز اس کے کوئی امید نہیں کہ ٹھٹھا کیا جائے گا اور یا گالیاں دی جائیں گی اور یا ہم اس بات سے متہم کئے جائیں گے ( ہمیں الزام دیا جائے گا) کہ لوگوں میں تشویش پھیلاتے ہیں“۔چشمه معرفت ، روحانی خزائن جلد 23 صفحہ 403) یہ نہیں کہ جو غیر دنیا ہے بلکہ مسلمانوں کا اپنا حال بھی یہی ہے کہ مسلمان ملکوں میں بعض خاص طور پر خدا سے دُور ہورہے ہیں اور جس طرح آپ نے فرمایا کہ جو کہ رہا ہے صحیح رستے پر چلو اس سے ہنسی ہوگی، ٹھٹھا ہو گا اور اس پر یہ کہا جائے گا کہ یہ فساد پھیلانے کی یا تشویش پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے۔بلکہ اب تو گزشتہ دنوں یہ خبر تھی کہ ایک بڑے مولوی صاحب نے (مولوی کا نام نہیں مجھے یادر ہا) پاکستان میں کہا کہ یہ جو ہے ناں کہ امام مہدی نے آنا ہے۔کوئی کسی نے نہیں آنا اور نہ وہ پیدا ہوا ہے، نہ پیدا ہوگا۔بلکہ استہزائیہ رنگ میں پھر کہا کہ اگر پیدا ہو گیا ہے تو اللہ تعالیٰ کرے وہ جلدی ختم ہو جائے کیونکہ ہم مزید فساد فتنے برداشت نہیں کر سکتے۔تو یہ تو بہر حال اب ان کی سوچیں ہیں۔پھر مسلمانوں کو جہالت سے بچنے ، اللہ تعالیٰ کی آواز کو سننے، اپنی حالتوں کو خدا تعالیٰ کی رضا کے