خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 676
خطبات مسرور جلد 12 676 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 07 نومبر 2014ء مجموعی وصولی کے لحاظ سے امریکہ کی پہلی پانچ جماعتیں سلیکون ویلی۔لاس اینجلس ایسٹ۔ڈیٹرائٹ سی ایٹل (Seattle)۔ہیرس برگ ہیں۔کینیڈا کی لوکل امارات میں نمبر ایک کیلگری۔پیس ولیج۔وان اور وینکوور۔اور وصولی کے لحاظ سے پانچ قابل ذکر جماعتیں ایڈمنٹن۔آٹوا۔ڈرہم۔سکاٹون۔ساؤتھ ملٹن۔جارج ٹاؤن اور لائیڈ منسٹر ہیں۔انڈیا کے پہلے دس صوبہ جات۔کیرالہ نمبر ایک۔تامل ناڈو۔کرناٹک۔آندھرا پردیش۔جموں د کشمیر۔اڑیسہ۔بنگال۔پنجاب۔دہلی اور لکشد یپ۔پہلی دس جماعتیں نمبر ایک کیرولائی نمبر دو کالی کٹ۔پھر حیدرآباد۔پھر قادیان۔کنانور ٹاؤن۔پینگا ڈی۔سولور۔کولکتہ۔چنائی۔بنگلور۔آسٹریلیا کی پہلی دس جماعتیں۔بلیک ٹاؤن۔ملبرن۔ایڈیلیڈ۔مارزڈن پارک۔کینبرا۔ماؤنٹ ڈرواٹ۔برسبین - تسمانیا۔پر تھ اور ڈارون۔اللہ تعالیٰ ان سب کی مالی قربانیاں قبول فرمائے۔ان کے اموال ونفوس میں بے انتہا برکت عطا فرمائے اور جماعتی نظام کو بھی تو فیق عطا فرمائے کہ ان اموال کو صحیح رنگ میں خرچ کرنے والے ہوں۔نمازوں کے بعد میں ایک جنازہ غائب بھی پڑھاؤں گا جو ہمارے مقامی معلم اور مبلغ مکرم الحاج یوسف ایڈوسٹی صاحب گھانا کا ہے جو 2 نومبر کی شب پونے بارہ بجے کماسی میں بقضائے الہی وفات پا گئے۔اِنَّا لِلهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُون۔2 نومبر کی صبح یہ بولگا ٹا نگا (Bolgatanga) جماعت کی دعوت پر ان کی ریجنل مسجد کی تعمیر میں رہنمائی کی غرض سے کماسی سے کافی فاصلے پر بولگا گئے۔کوئی پانچ چھ سوکلو میٹر ہے۔پھر ٹمالہ ریجن میں نو مبائعین کے لئے ایک زیر تعمیر مسجد کا دورہ کیا۔پھر اب آپ نے ٹمالے میں رات گزارنی تھی لیکن آپ نے اصرار کیا کہ واپس کماسی جانا ہے۔کماسی میں رہتے ہیں۔اور وہاں شہر میں داخل ہونے سے پہلے ان کو کچھ پیشاب کی حاجت ہوئی۔تکلیف ہوئی لیکن ضعف بڑھ گیا تھا۔ڈرائیور نے بڑی مشکل سے ان کی کار سے اُترنے میں مدد کی۔بہر حال اس کے بعد انہوں نے کہا کہ مجھے پیٹ میں درد ہے اور جلدی چلو۔اپنے گھر پہنچ گئے۔گھر پہنچ کے بجائے کمرے میں جانے کے وہیں برآمدے میں ہی تکیہ منگوا کے لیٹ گئے اور پیٹ درد کی دوبارہ شکایت کی۔گھر والے ان کو فوراً ہسپتال لے گئے۔اس وقت آپ ہوش میں تھے۔ڈاکٹر کو کہنے لگے کہ مجھے سلا دو۔لیکن جب معائنہ شروع کیا تو اس وقت ان پر نزع کی کیفیت طاری ہو چکی تھی اور اسی دوران آپ کی وفات ہو گئی جس پر ڈاکٹر نے بچوں کو کہا کہ میں آپ کے