خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 674 of 900

خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 674

خطبات مسرور جلد 12 674 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 07 نومبر 2014ء افریقہ کے ایک دور دراز ملک میں بیٹھے ہوئے شخص کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے خود توجہ دلائی ہے۔اللہ تعالیٰ تو ہمیں ثواب میں حصہ دار بنا رہا ہے اور ایک نیکی جو ہے اسی سے پھر اگلی نیکیوں کے رستے بھی کھلتے چلے جاتے ہیں۔جیسا ہم جانتے ہیں تحریک جدید کا سال نومبر میں شروع ہوتا ہے اب میں اس وقت گزشتہ سال کی رپورٹ اور نئے سال کا اعلان کروں گا۔یہ سال تحریک جدید کا اتنی واں (80) سال تھا جو 31 اکتوبر 2014ء کو ختم ہوا اور رپورٹس کے مطابق اس سال میں چوراسی لاکھ ستر ہزار آٹھ سو پاؤنڈ کی مالی قربانی جماعت نے دی۔الحمد للہ۔یہ وصولی گزشتہ سال کے مقابلے پر چھ لاکھ ایک ہزار کچھ سو زیادہ ہے۔اور پاکستان با وجود اپنے حالات کے اس دفعہ بھی پہلے نمبر پر ہی ہے۔پاکستان والے مالی قربانیوں میں بھی بڑھے ہوئے ہیں اور جان کی قربانیوں میں بھی بڑھے ہوئے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کے حالات ایسے کرے کہ اللہ تعالیٰ جلد آسانیاں پیدا فرمائے اور انہیں سکون نصیب فرمائے اور وہاں بھی ایسے حالات پیدا ہوں کہ جماعت کی تبلیغ کے بھی راستے مزید کھلتے چلے جائیں۔پاکستان کے علاوہ باہر کی جو دس جماعتیں ہیں ان میں جرمنی پہلے نمبر پر ہے۔برطانیہ دوسرے نمبر پر۔پچھلے سال یو۔کے کا تیسرا نمبر تھا۔اب دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔امریکہ تیسرے نمبر پر۔کینیڈا چوتھے پہ ، انڈیا پانچویں پہ، آسٹریلیا چھٹے پر، انڈونیشیا ساتویں پہ، آسٹریلیا بھی ایک نمبر او پر آ گیا اور انڈونیشیا پیچھے چلا گیا۔اس کے علاوہ مڈل ایسٹ کی دو جماعتیں ہیں۔پھر سوئٹزرلینڈ ،گھانا اورنا کیجیر یا ہیں۔پہلی دس جماعتوں میں کرنسی کے لحاظ سے وصولی میں جو اضافہ ہے وہ گھانانمبر ایک پر ہے۔انہوں نے مقامی کرنسی کے حساب سے تقریباً پچاس فیصد اضافہ کیا ہے۔آسٹریلیا نمبر دو پر ہے۔انہوں نے چوالیس فیصد۔پھر کچھ مڈل ایسٹ کی جماعتیں ہیں سترہ فیصد۔سوئٹزرلینڈ تقریباً پندرہ فیصد۔پاکستان چودہ فیصد۔یو کے تقریباً پونے چودہ فیصد۔انڈونیشیا ہے۔پھر بھارت اور جرمنی برابر ہیں۔کینیڈا ان دس جماعتوں میں آخری نمبر پہ ہے۔فی کس ادائیگی کے لحاظ سے امریکہ پہلے نمبر پر اور سوئٹزر لینڈ دوسرے نمبر پر اور آسٹریلیا تیسرے نمبر پہ ہے۔گزشتہ چند سالوں سے ، دو تین سال سے میں توجہ دلا رہا ہوں کہ تحریک جدید میں اور وقف جدید