خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 672 of 900

خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 672

خطبات مسرور جلد 12 672 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 07 نومبر 2014ء یہیں لندن میں ہی ایک صاحب کے گھر ڈکیتی ہوئی سارا گھر کا مال لوٹ لیا گیا۔لیکن ایک ہزار پاؤنڈ جو انہوں نے چندہ تحریک جدید کے لئے رکھا ہوا تھا وہ محفوظ رہا۔وہ انہوں نے آ کر ادا کر دیا کہ یہ کیونکہ چندے کی رقم تھی جو چوری ہونے سے بچ گئی اس لئے میں پیش کر رہا ہوں۔پس چوروں سے احتیاط بھی ضروری ہے کیونکہ آجکل پولیس بھی خاص طور پر ایشینز کو ہو شیار کر رہی ہے کہ گھر میں زیور وغیرہ نہ رکھا کریں۔لیکن بعض لوگ ضرورت سے زیادہ احتیاط کرتے ہیں۔گھروں کو ، کھڑکیوں کو ، روشن دانوں کو، دروازوں کو تالے لگا کر چابیاں بھی چھپا دیتے ہیں۔اس کی وجہ سے پھر جب خودان کو باہر نکلنے کی ضرورت پڑتی ہے تو میں نے سنا ہے کہ بعض بیوی بچے پھر مشکل میں گرفتار ہوتے ہیں کہ کس طرح باہر نکلیں۔تو اتنی بھی احتیاط ضروری نہیں۔احتیاط بیشک کریں لیکن ایک مناسب طور پر۔اسی طرح آسٹریلیا کے مشنری انچارج صاحب لکھتے ہیں کہ گزشتہ دنوں خدام الاحمدیہ کا اجتماع تھا وہاں میں نے خدام اطفال کو تحریک جدید کی طرف توجہ دلائی۔اطفال کو وہاں واؤچرز کی صورت میں انعامات بھی دیئے گئے۔تو ارسلان اور عاطف اور کامران یہ تین اطفال قابل ذکر ہیں۔ان کو 89 ڈالر کے واؤچر انعام ملے۔کہتے ہیں کہ تحریک کے بعد ان اطفال نے اپنے جیب خرچ میں سے گیارہ ڈالر کی مزید رقم ملا کے سوڈالر بنا کر فوری طور پر تحریک جدید میں ادا کر دیئے۔تو یہ چند واقعات میں نے بہت سے واقعات میں سے بیان کئے ہیں اور صرف پرانے احمدی قربانیاں نہیں دے رہے بلکہ نومبائعین بھی، بچے بھی اور عورتیں بھی جیسا کہ میں نے کہا افریقہ میں بھی ، یورپ میں بھی حیرت انگیز طور پر قربانیاں دے رہے ہیں اور ان کی قربانی کے اس جذبے کو دیکھ کر حیرت ہوتی ہے۔ایک مربی صاحب نے مجھے لکھا کہ بعض لوگ کہتے ہیں کہ جب چندہ عام لیا جاتا ہے تو پھر یہ تحریک جدید ، وقف جدید کے چندوں کی کیا ضرورت ہے۔خود ہی مربی صاحب نے یہ بھی لکھ دیا کہ یہ جو اعتراض کرنے والے تھے عموماً چندہ عام میں بھی کمزور ہیں اور مسجد میں بھی بہت کم آنے والے ہیں اور چندے بھی نہ دینے والوں میں سے ہیں۔تو اس کا جواب تو اسی میں آ گیا۔ایسے لوگ ہیں جو اس قسم کے اعتراض کرتے ہیں۔لیکن یہ یاد رکھنا چاہئے کہ چندہ عام یقیناً پہلی ترجیح ہے اور ہر کمانے والے کو یہ دینا چاہئے۔اس کے بعد پھر حسب توفیق تحریک جدید اور وقف جدید یا دوسری تحریکات کے چندے دیں۔لیکن نو مبائعین کو عادت ڈالنے کے لئے اور بچوں کو عادت ڈالنے کے لئے ، نہ کمانے والے مردوں اور عورتوں کو