خطبات مسرور (جلد 12۔ 2014ء) — Page 670
خطبات مسرور جلد 12 670 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 07 نومبر 2014ء پیدائش ہونے والی تھی۔پھر بعد میں آئے اور متوقع بچے کی طرف سے بھی ایک لاکھ روپیہ ادا کر گئے۔اسی طرح ہماری عورتیں بھی کس طرح قربانیاں دیتی ہیں، امیر صاحب لاہور لکھتے ہیں کہ ایک خاتون نے اپنے کانوں کے طلائی بندے تحریک جدید میں پیش کئے۔معاشی تنگی کی وجہ سے پہلے ہی ان کا سب زیور بک چکا تھا اور ان کی بہن نے ان کو بڑے چاؤ سے یہ بندے بنوا کر دیئے تھے اور وعدہ لیا تھا کہ کسی گھر یلو ضرورت کے لئے تم یہ فروخت نہیں کرو گی۔لیکن موصوفہ نے یہ چندہ تحریک جدید میں دینے کے بعد کہا کہ میں نے اپنی ضرورت کے لئے تو نہیں کئے خدا کی راہ میں دیئے ہیں اور اللہ تعالیٰ سب ضروریات پوری کرنے والا ہے۔اللہ تعالیٰ کرے ان کے مال میں بھی برکت پڑے اور ان کی قربانی قبول ہو۔ویسے انتظامیہ کو بھی ایسے لوگوں کا خیال رکھنا چاہئے ان کے جیسے حالات ہوں ان کو اتنا مجبور بھی نہیں کرنا چاہئے۔بعض دفعہ سیکرٹریان مال بھی یا سیکرٹریان تحریک جدید بھی لوگوں کے پیچھے پڑ جاتے ہیں۔ان کے حالات دیکھ کے ان سے وصول کیا کریں۔نیشنل سیکرٹری تحریک جدید جماعت جرمنی نے ایک مقروض دوست کا واقعہ لکھا ہے کہ انہوں نے تحریک جدید میں خصوصی وعدہ کر دیا اور اللہ تعالیٰ نے اتنی آمد بڑھا دی کہ قرض بھی ادا ہو گیا اور انہیں نیا مکان خریدنے کی بھی توفیق عطا فرمائی جو ان کے لئے بظاہر ناممکن تھا اور کہتے ہیں کہ میں پینتیس سال سے جرمنی میں رہ رہا ہوں کبھی اتنی آمد نہیں ہوئی۔اللہ تعالیٰ نے نہ صرف مجھے قرض سے نجات عطا فرمائی بلکہ اڑھائی ماہ میں چالیس ہزار یورو آمد بھی بڑھ گئی۔آمد بھی عطا ہوئی۔منافع بھی عطا ہوا۔تحریک جدید کے سیکرٹری صاحب ایک خاتون کا لکھتے ہیں کہ میں تحریک جدید میں کچھ نہایت عاجزی سے پیش کرتی ہوں اور یہ ہے کہ میرا نام کسی کو نہ بتایا جائے کہ میں نے کیا دیا۔( یہ نام نہ ظاہر کریں لیکن ان کی قربانی تو بہر حال ہے ) کہ میں صرف اللہ تعالیٰ کی رضا چاہتی ہوں۔اور بہت ساز یور اور نقدی انہوں نے پیش کی۔اور یہ کہا کہ دعا کریں کہ مجھے اپنے بیٹے کے لئے جو نیک خواہشات ہیں اللہ تعالیٰ وہ پوری کرے۔اللہ تعالیٰ ان کی خواہشات پوری فرمائے۔سوئٹزرلینڈ سے مبلغ انچارج لکھتے ہیں کہ بیٹم ریڈ ز پی (Betim Redzepi) صاحب ہمارے ایک مقد و نین نژاد سوئس ہیں۔پچھلے سال انہوں نے اکتوبر میں بیعت کی تھی۔تحریک جدید کے سال ختم ہونے میں صرف پانچ دن باقی تھے۔جماعت میں داخل ہوتے ہی انہوں نے ایک ہزار سوئس فرانک کی غیر معمولی رقم بغیر وعدے کے تحریک جدید میں ادا کر دی اور اگلے سال کا وعدہ بھی ایک ہزار لکھوا